کانکنی کی وزارت
تئیس ریاستوں کے 644 اضلاع میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن(ڈی ایم ایف) کا قیام
Posted On:
18 DEC 2023 3:38PM by PIB Delhi
ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 کا سیکشن 9-بی ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ڈسٹرک منرل فاؤنڈیشن(ڈی ایم ایف)قائم کریں تاکہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور فائدے کے لیے اور کان کنی سے متعلق کاموں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کام کریں اور ریاست میں ڈی ایم ایفس کی تشکیل اور افعال کے لیےقواعد بنائیں۔ مزیدبرآں، ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی دفعہ 15(4) سیکشن ریاستی حکومتوں کو ریاست میں ڈسٹرک منرل فاؤنڈیشن کے کام کو منظم کرنے کے لیے قواعد وضع کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ اس کے مطابق، 23 ریاستوں کے 644 اضلاع میں ڈی ایم ایف قائم کیا گیا ہے۔
ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے سیکشن 20 اے کے تحت مرکزی حکومت نے 16.09.2015 کو پردھان منتری کھنیج شیترکلیان یوجنا (پی ایم کے کےکے وائی) کے رہنما خطوط کو ریاستی حکومتوں کو ان کے ذریعہ وضع کردہ ڈی ایم ایف قواعد میں شامل کرنے کی ہدایت کے ساتھ پھیلا یا۔پی ایم کے کے کے وائی اسکیم میں جوابدہی اور شفافیت لانے کے لیے، پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) کے رہنما خطوط میں ہر سال ڈی ایم ایف کے ذریعے مقرر کردہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے، یا حکومت وضاحت کے مطابق اس طرح کے دیگر طریقوں سے ڈی ایم ایف کے کھاتوں کا آڈٹ کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے، اور اس کی رپورٹ کوڈی ایم ایف کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ پبلک ڈومین میں رکھا جائے گا۔
مزید برآں، لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے فاؤنڈیشن کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ڈی ایم ایف میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے، کانوں کی وزارت نے ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) سے ڈی ایم ایف کا خصوصی آڈٹ کرنے کی درخواست کی ہے اور اس کے جواب میں سی اے جی نے مطلع کیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے سالانہ آڈٹ پلان میں اسی کوانجام دیا گیا ہے۔
یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح۔ ا ک۔ ج ا
U No. 2584
(Release ID: 1987852)