کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور سلطنت عمان کے کامرس، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر،عزت مآب قیس بن محمد الیوسف نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا


دونوں رہنماؤں نے ہند-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر  دستخط کیے جانے کے لیے   کئے جانے والے مذاکرات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا؛ایک ماہ سے بھی کم مدت میں مذاکرات کے دو دوروں کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 18 DEC 2023 4:39PM by PIB Delhi

عمان کے سلطان عزت مآب ہیثم بن طارق کے  16 دسمبر 2023 کو ہندوستان کے سرکاری دورے کے موقع پر حکومت ہند کے کامرس و صنعت  کےمرکزی وزیرجناب پیوش گوئل اور سلطنت عمان کے کامرس و صنعت  اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر عزت مآب قیس بن محمد الیوسف نے نئی دہلی میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہند-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے( سی ای پی اے) پر دستخط کئے جانے کے لیے  کئے جانے والے مذاکرات کی رفتار  پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان ایک ماہ  سے بھی کم وقت میں یکے بعد دیگرے مذاکرات کے دو دوروں کے انعقاد سے  ظاہر ہو تا ہے کہ دونوں ملک اقتصادی تعلقات کو گہرا بنانے کے لیے عہد بند ہیں۔ہند-عمان سی ای پی اے کے متن پر مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہوچکے ہیں۔  قائدین نے اپنے متعلقہ مذاکرات کاروں کوہند-عمان سی ای پی اے مذاکرات کے جلد از جلد اختتام اور معاہدے پر دستخط کرنے کی راہ ہموار کرنے والے بقیہ مسائل پر بات چیت کو ختم کرنے کی تلقین کی۔

اس کے علاوہ دونوں وزراء نے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے انویسٹ انڈیا میں عمان ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ اسی طرح انویسٹ عمان بھی انڈیا ڈیسک شروع کرے گا۔

ہندوستان اور عمان کی دوستی اور تعاون کی ایک پرانی تاریخ ہے، جو باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہے اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ دونوں ممالک اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں اور ان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات 1955 میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے پروان چڑھے ہیں، جنہیں 2008 میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں اَپ گریڈ کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت2022-2021 میں 82.64 فیصد بڑھ کر 9.99 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔سال 2023-2022میں یہ مزید بڑھ کر 12.39 بلین امریکی ڈالر ہو گیا، جو پچھلے دو سالوں میں دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا، جو کہ2021-2020 میں5.4 بلین امریکی ڈالر تھا۔

************

 

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.2586


(Release ID: 1987827) Visitor Counter : 120


Read this release in: English