شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میگھالیہ میں شمال مشرق خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کی اسکیم(این ای ایس آئی ڈی ایس)

Posted On: 18 DEC 2023 3:13PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  شمال مشرق خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس)کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میگھالیہ سمیت شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹوں کے لیے مدد فراہم کرارہی ہے۔یہ وزارت سال 18-2017سے ہی این ای ایس آئی ڈی ایس نافذ کررہی ہے۔اس اسکیم کو دو حصوں ، یعنی این ای ایس آئی ڈی ایس(سڑک)اور این ای ایس آئی ڈی ایس(سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو چھوڑ کر یا اختصاراً او ٹی آر آئی)میں تقسیم کیا گیا ہے۔ این ای ایس آئی ڈی ایس(سڑک)کے تحت وزارت نے میگھالیہ کے لیے سال 23-2022کے دوران  دو پروجیکٹوں(i)شیلانگ سٹی سے اُمروئی  ایئرپورٹ تک سڑک اور (ii) اگیا میدھی پارا پھلباری تُرا روڈ کو منظوری دی ہے، جن کی کل لاگت 87.65کروڑ روپے ہے۔ این ای ایس آئی ڈی ایس(او ٹی آر آئی)کے تحت وزارت نے مالی سال 24-2023کے دوران میگھالیہ ریاست کے لیے ایک پروجیکٹ ، یعنی تُرا قصبے سے منسلک  دیہی  گاؤں کے لیے بلک واٹر سپلائی کو منظوری دی ہے، جس کی لاگت 97.77کروڑ روپے ہے۔

************

 

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.2578


(Release ID: 1987704) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Assamese