وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے‘ بھارت سنکلپ یاترا’ سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے بات چیت کی


وزیر اعظم نے پانچ ریاستوں میں ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا’ کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا

راجیہ سبھا کی رکن محترمہ کویتا پاٹیدار نے ہریانہ کے سونی پت میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا

ناری شکتی وندن ادھنیم خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت مودی حکومت کا ایک اہم قدم ہے: محترمہ کویتا پاٹیدار

Posted On: 16 DEC 2023 7:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے‘ بھارت سنکلپ یاترا’ سے فائدہ حاصل کرنے والوں  سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا۔

  حکومت کی بڑی اسکیموں کو مکمل کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ‘وِکست  بھارت سنکلپ یاترا’ ملک بھر میں شروع کی جارہی ہے اور اس کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان اسکیموں کے فائدے تمام مقررہ  مستحقین تک بر وقت  پہنچیں۔

اسی سلسلے کے تحت راجیہ سبھا کی رکن محترمہ کویتا پاٹیدار نے آج گاؤں شاہ پور تاگا، تحصیل گنور، ضلع سونی پت، ہریانہ میں 'وِکست بھارت سنکلپ یاترا' میں حصہ لیا۔ راجیہ سبھا کی رکن نے وکست بھارت کا حلف دلایا اور آیوشمان بھارت یوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں آیوشمان کارڈ تقسیم کئے۔ انہوں نے مختلف محکموں اور اپنی مدد آپ گروپوں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اوروہ  خواتین کے بے بی شاور کی تقریب کی سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوئیں ۔ پروگرام کے دوران راجیہ سبھا کی رکن محترمہ کویتا پاٹیدار نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے وسیلے سے حکومت کی مختلف اسکیموں کی جانکاری لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی گارنٹی گاڑی یاترا کے ذریعے ہر علاقے میں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے تحت مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ بھی مستحقین کو دیا جا رہا ہے۔ محترمہ کویتا پاٹیدار نے کہا کہ یاترا کا مقصد 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کو آگے بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-16at6.48.34PMOC06.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-16at6.48.35PMD9D2.jpeg

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ محترمہ کویتا پاٹیدار نے ناری شکتی وندن ادھنیم کو مودی حکومت کا ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقعے پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اندرونی اور بیرونی سلامتی پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

  پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں خلل  کے معاملے پر محترمہ کویتا پاٹیدار نے کہا کہ اس معاملے کی پوری جانچ کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ایک طرف عوام کو فلاح عامہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا تو دوسری جانب زرعی ترقی کے مظہر ڈرونز بھی آویزاں کیے گئے ،جن کا استعمال کرکے  کاشتکار اپنی پیداوار اور اس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد نامیاتی کاشتکاری کرنے والے کسانوں کے ساتھ تعمیری  بات چیت کرکے ان میں  ترقی پسند سوچ کو فروغ دینا ہے۔ اس دوران ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ایم ایل اے موہن لال اور ایس ڈی ایم نرمل نگر اور دیگر معززشخصیتوں  نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

*********

(ش ح۔اس۔ع آ)

U.NO.2564


(Release ID: 1987625)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu