صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند ہند 18 سے 23 دسمبر تک مغربی بنگال، تلنگانہ اور راجستھان کا دورہ کریں گی

Posted On: 17 DEC 2023 6:45PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 18 سے 23 دسمبر 2023 تک مغربی بنگال، تلنگانہ اور راجستھان کا دورہ کریں گی۔

18 دسمبر کو صدر جمہوریہ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے 69ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن صدر جمہوریہ راشٹرپتی نلایم، بولارم، سکندرآباد پہنچیں گی۔

19 دسمبر کو صدر جمہوریہ حیدرآباد میں حیدرآباد پبلک اسکول سوسائٹی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گی۔

20 دسمبر کو صدر جمہوریہ ہینڈلوم اور اسپننگ یونٹ کے ساتھ ساتھ تھیم پویلین کا دورہ کریں گی جس کا اہتمام وزارت ٹیکسٹائل کے ذریعہ پوچمپلی، ضلع یادادری بھوناگری، تلنگانہ میں کیا جارہا ہے۔ وہ اس موقع پر بنکروں سے بات چیت بھی کریں گی۔ اسی شام سکندرآباد میں صدر جمہوریہ ایم این آر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

21 دسمبر کو صدر جمہوریہ راشٹرپتی نلایم میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔

22 دسمبر کو صدر مملکت راشٹرپتی نلایم میں ریاست کے معززین، سرکردہ شہریوں، ماہرین تعلیم وغیرہ کے لیے گھر پر ایک استقبالیہ کی میزبانی کریں گی۔

23 دسمبر کو، صدر جمہوریہ راجستھان کے پوکھران میں براہ راست فائرنگ کی مشق کا مشاہدہ کریں گی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2551


(Release ID: 1987517) Visitor Counter : 80