زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا  نے کھنٹی کے بیٹا پور پنچایت کے  رہائشیوں سے بات چیت کی


وکست بھارت سنکلپ یاترا سال 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مقاصد کے حصول میں ایک طویل سفر طے کرے گی: جناب منڈا

Posted On: 17 DEC 2023 4:47PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کھرساون بلاک کے تحت بیٹا پور پنچایت کے رہائشیوں سے بات چیت کی جو کہ ان کے کھنٹی پارلیمانی حلقے میں آتا ہے۔ وزیرموصوف  نے ان اسٹالوں کا دورہ کیا جو سیلف ہیلپ گروپوں، آنگن واڑی اور ہیلتھ کیئر سینٹر کی خواتین کے ذریعہ لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016FLS.jpg

اپنے خطاب کے دوران  جناب ارجن منڈا نے  بتایا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا مقاصد کو حاصل کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی، جس سے سال 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے گا اور ساتھ ہی مقامی باشندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی فعال شرکت کے ساتھ اس مہم کو منطقی انجام  تک پہنچانے کا عہد کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025TCR.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق  ملک تیز رفتاری سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب خواب حقیقت بن جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HH27.jpg

تقریب کے اختتام کے بعد، جناب ارجن منڈا نے کھرساواں بلاک کے پی ایم اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان میں مفت گیس سلنڈر تقسیم کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K93G.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2548



(Release ID: 1987473) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada