عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے حلقہ میں پی ایم جی ایس وائی کے کئی روڈ پروجیکٹس کا افتتاح کیا

Posted On: 16 DEC 2023 6:57PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کٹھوعہ ضلع میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت متعدد سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

اس کا مقصد ضلع میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بارنوتی بلاک ہمیر پور سے براہ انبالہ روڈ گورہ سورج تک سڑک کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ سڑک کی منظور شدہ لاگت 612.29 لاکھ روپے ہے۔

وزیر موصوف نے 2594 لاکھ روپے کی لاگت سے 25 کلومیٹر سے زیادہ کے چار سڑک پروجیکٹوں کا ای سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر موصوف نے73.57 کلومیٹر طویل نو سڑکوں کا بھی ای افتتاح کیا جن پر 5406.68لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے 74  بستیاں مستفید ہوں گی اور یہ 11561  افراد کے رابطے کا ذریعہ بنیں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ اس سال جموں و کشمیر کو 3700کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے مختص پی ایم جی ایس وائی سڑک پروجیکٹوں میں سے 60-65 فیصد انھی کے لوک سبھا پارلیمانی حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مقامات پر رہنے والے لوگوں کے فائدے کے لیے کئی دور دراز علاقوں کو ہر موسم کی سڑکوں سے جوڑا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بقیہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی ترقی کے لیے بہتر سڑک رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زراعت ، صحت اور تعلیم سے متعلق اسکیموں کے موثر نفاذ میں اس کا اہم کردار ہے ، اس طرح سال 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور ان کی اچھی صحت ملک کی ترقی اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2534


(Release ID: 1987283)
Read this release in: English , Hindi , Telugu