قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے اور وکلاء اور مدعیان کو مدد فراہم کرنے کے لیے ای سیوا کیندر قائم کیے گئے


ملک بھر میں ضلعی عدالتوں کے لیے 875  ای سیوا کیندر قائم کیے گئے ہیں

Posted On: 15 DEC 2023 5:31PM by PIB Delhi

ای-عدالت مشن موڈ پروجیکٹ   کے دوسرے مرحلہ کے تحت، ملک بھر کی ہائی کورٹوں  اور ضلعی عدالتوں میں ای سیوا کیندر قائم کیے گئے ہیں۔ عدالتی احاطے میں واقع یہ مراکز ڈیجیٹل  فرق کو ختم کرنے اور وکلاء اور مدعیان کو مدد فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد ایک ون اسٹاپ سنٹر کے طور پر کام کرنا ہے جو عدالتی مقدمات/حکموں/فیصلوں پر مفت معلومات ، عدالت سے متعلق معاملات میں سہولت فراہم کرتا ہے، اور ای فائلنگ خدمات، خاص طور پر ان لوگوں کو فائدہ پہنچانا جو ٹیکنالوجی تک رسائی سے محروم ہیں یا دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔

ملک بھر میں ضلعی عدالتوں کے لیے کل 875  ای سیوا کیندر قائم کیے گئے ہیں، جو قانونی ماہرین اور مدعیان کو قابل قدر خدمات فراہم کرنے میں اس اقدام کے مثبت اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پروجیکٹ کے تحت ملک بھر کی ضلعی عدالتوں میں قائم کیے گئے ای سیوا کیندروں کی ہائی کورٹ کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

درخواست گزاروں اور وکلاء کے لیے  ای سیوا کیندروں پر درج ذیل خدمات فراہم کی جاتی ہیں:

  • کیس کی حیثیت، سماعت کی اگلی تاریخ اور دیگر تفصیلات کے بارے میں  تفتیش کے انتظامات ۔
  • تصدیق شدہ کاپیوں کے لیے آن لائن درخواستوں کی سہولت کی فراہمی ۔
  • ہارڈ کاپی پٹیشن کی اسکیننگ، ای دستخط شامل کرنے، انہیں سی آئی ایس پر اپ لوڈ کرنے اور فائل نمبر تیار کرنے سے ہی پٹیشنوں کی ای فائلنگ کی سہولت کی فراہمی ۔
  • ای سٹیمپ پیپر/ای ادائیگی کی آن لائن خریداری میں مدد ۔
  • آدھار پر مبنی ڈیجیٹل دستخط ثبت کرنے اور حاصل کرنے میں مدد ۔
  • اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے ای عدالتوں کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں تشہیر اور مدد
  • جیل میں رشتہ داروں سے ملاقات کے لیےای-ملاقات  کی بکنگ میں سہولت کی فراہمی ۔
  • چھٹی پر رہنے والے ججوں کے بارے میں سوالات کو نمٹانا۔
  • ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی، ہائی کورٹ لیگل سروس کمیٹی اور سپریم کورٹ لیگل سروس کمیٹی سے مفت قانونی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی ۔
  • ٹریفک چالان کو ورچوئل کورٹوں  میں نمٹانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک چالان اور دیگر چھوٹے موٹے جرائم کی آن لائن کمپاؤنڈنگ کی سہولت کی فراہمی ۔
  • ویڈیو کانفرنس  کورٹ میں سماعت کے انتظامات اور انعقاد کے طریقہ کار کی وضاحت۔
  • ای میل، واٹس ایپ یا کسی دوسرے دستیاب موڈ کے ذریعہ عدالتی احکامات/فیصلوں کی سافٹ کاپیوں کی فراہمی ۔

ای سیوا کیندروں کا قیام اس طرح مجازی سماعتوں، اسکیننگ کی خدمات، اور ای عدالتوں کی سہولیات تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح وقت کی بچت، طویل سفر کو ختم کرنے اور اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ای کورٹ مشن موڈ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت، حکومت ہند کی طرف سے راجستھان میں 3 ای سیوا کیندر (1 راجستھان ہائی کورٹ، 1 جے پور میں ہائی کورٹ بنچ اور 1 راجستھان ڈسٹر کٹ کورٹ میں) قائم کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے راجستھان ہائی کورٹ کو 16,02,000 روپے جاری کیے گئے تھے۔ تاہم، ای کورٹ مشن موڈ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت، 374 ای سیوا کیندروں کے بجٹ میں ریاست  راجستھان 32.83 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت؛ ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں ۔

ضمیمہ-I

عدالتوں میں ای سیوا کیندروں سے متعلق 15 دسمبر 2023 کے لیے لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 2198 کے جواب میں بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں پروجیکٹ کے تحت قائم کیے گئے ای سیوا کیندروں کی ہائی کورٹ کے مطابق تفصیل درج ذیل ہے:

نمبر شمار

ہائی کورٹ

ضلعی عدالتوں میں کام کرنے والے ای سیوا کیندر

1

الہ آباد

74

2

آندھرا پردیش

0

3

بمبئی

43

4

کلکتہ

7

5

چھتیس گڑھ

26

6

دہلی

9

7

گوہاٹی –اروناچل پردیش

24

8

گوہاٹی – آسام

78

9

گوہاٹی-میزورم

8

10

گوہاٹی-ناگالینڈ

11

11

گجرات

1

12

ہماچل پردیش

11

13

جموں و کشمیر

10

14

جھارکھنڈ

24

15

کرناٹک

24

16

کیرالہ

162

17

مدھیہ پردیش

25

18

مدراس

21

19

منی پور

15

20

میگھالیہ

12

21

اڑیسہ

109

22

پٹنہ

37

23

پنجاب و ہریانہ

108

24

راجستھان

1*

25

سکم

10

26

تلنگانہ

0

27

تریپورہ

15

28

اترا کھنڈ

10

 

کل

875

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

* راجستھان میں، کل 3 ای سیوا کیندر کام کر رہے ہیں (2 ہائی کورٹ میں اور ایک  ڈسٹرکٹ کورٹ میں)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2487


(Release ID: 1987022) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Punjabi