وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان  نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں شرکت کی


2047 تک وکست بھارت کے ہدف کی حصولیابی میں کیندریہ ودیالوں  کا کردار اہم ہوگا

کیندریہ ودیالے بچوں کی کثیر جہتی شخصیات کو پروان چڑھانے میں تجربہ گاہوں کی حیثیت رکھتے ہیں: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 15 DEC 2023 7:24PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کی ڈائمنڈ جوبلی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی؛ تعلیم اور امورِ خارجہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ؛ وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار؛ ایئر وائس مارشل منوج کمار مہرا؛ کمشنر کے وی ایس محترمہ ندھی پانڈے؛ پدم شری اور ارجن ایوارڈ فاتح اور کیندریہ ودیالیہ کی ایک سابق طالبہ محترمہ دیپا ملک؛ اور دیگر افسران و معززین اس تقریب کےد وران موجود تھے۔ مندوبین نے کے ویز کے 60 برسوں کے سفر پر خصوصی طور پر منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔ تقریب کے دوران کیندریہ ودیالیہ پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ کیندریہ ودیالیہ کے بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے جنہوں نے سبھی کو مسحور کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو اس کے ڈائمنڈ جوبلی جشن اور گذشتہ چھ دہائیوں سے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرانے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ کیندریہ ودیالے بچوں کی کثیر جہتی شخصیات کو پروان چڑھانے کے لیے تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کیندریہ ودیالے ملک کی ترقی میں ایک اہم عنصر کے طور پر کام کریں گے اور 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے ہدف کی حصولیابی  میں ان کا کردار ازحد اہم ہوگا۔ جناب پردھان نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ اسکول 21ویں صدی کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم  اور این ای پی 2020 کے نفاذ کے توسط سے تعمیر قوم میں اپنا تعاون فراہم کرنا جاری کھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیندریہ ودیالیے کے طلبا مستقبل کے مفکر اور دانشور قائدین کے طور پر ابھریں گے۔

امرت کال کے دوران، آئندہ 25 برسوں میں کیندریہ ودیالوں کے قائدانہ کردار کے تئیں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے این ای پی  اور آرٹی فیشل انٹیلی جینس (اے آئی) جیسی جدید تکنالوجیوں سے ہم آہنگ جدید ترین کثیر جہتی نقطہ نظر کو اختیار کرنے کی وکالت کی۔

جناب سنجے کمار نے اپنے خطاب میں کیندریہ ودیالیہ سے وابستہ سبھی افراد کو مبارکباد دی اور اسکولی تعلیم کے شعبے میں ان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ کیندریہ ودیالیہ کی مشہور سابق طالبہ محترمہ دیپا ملک، پیرا لمپئن اور وائس ایئر مارشل منوج کمار مہرا نے بھی مجمع سے خطاب کیا اور پروگرام کے دوران اسکول سے وابستہ پرانی یادیں ساجھا کیں۔

کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کا قیام  صرف 20 ریجی مینٹل اسکولوں کے ساتھ ، تبادلہ کیے جانے والے مرکزی حکومت کے ملازمین  کے بچوں کے لیے  1963 میں عمل میں آیا ، اس کا مقصد تعلیمی سیشن کے دوران بلارکاوٹ اسکولی تعلیم فراہم کرانا ہے۔ شروعات میں، ان اسکولوں کو ایسے علاقوں میں قائم کیا گیا جہاں دفاعی شعبے کے ملازمین کی بڑی تعداد تعینات ہوتی تھی۔

کیندریہ ودیالے طلبا کی جامع ترقی کے لیے پابند عہد ہیں  اور تعلیم اور جسمانی سرگرمیوں کے درمیان توازن قائم کرنے پر زور  دینا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیندریہ ودیالے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ، کیندریہ ودیالوں میں بال وِکاس کے آغاز اور دیگر اہم پہل قدمیوں کے نفاذ میں غیر معمولی طور پر سب سے آگے رہےہیںَ۔

 

Image

Image

Image

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2508


(Release ID: 1987018) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Odia