بجلی کی وزارت

سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاور سیکٹر میں ڈسٹری بیوشن یوٹیلٹیز کے لیے سائبر سیکیورٹی پر ورکشاپ


ورکشاپ نے 2021 میں سی ای اے  کی طرف سے جاری کردہ پاور سیکٹر میں سائبر سیکیورٹی کے رہنما خطوط پر زور دیا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو سائبر خطرات کے خلاف پاور سیکٹرمیں  لچک پیدا کرنے کے لیے فعال کارروائی کرنے کی تاکید کی

Posted On: 15 DEC 2023 7:27PM by PIB Delhi

پاور سیکٹر میں ڈسٹری بیوشن یوٹیلٹیز کے لیے سائبر سیکیورٹی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے)، وزارت بجلی، حکومت ہند نے آج، 15 دسمبر 2023 کو گروگرام میں آر ای سی  لمیٹڈ اور اسمارٹ میٹرنگ (ای جی ایس ایم ) سے متعلق ماہر گروپ کے اشتراک سے کیا ۔ ورکشاپ نے سائبر سیکیورٹی کے میدان میں تازہ ترین رجحانات، اختراعات اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے معروف ماہرین، صنعت کے رہنماؤں، اور سائبر سیکیورٹی سے انسیت افراد کو اکٹھا کیا۔

شرکاء کو سائبرسیکیوریٹی کی تیاری، خطرے کے مناظر اور واقعات کے جواب میں چیلنجز، ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں شناخت شدہ کریٹیکل انفارمیشن انفراسٹرکچر (سی آئی آئی ) کے لیے عملی اقدامات، کلاؤڈ سیکیورٹی کے لیے سائبر سیکیورٹی کی ضرورت، اور فائر وال اور راؤٹرز  سائبر سیکیورٹی ٹیسٹنگ جیسے موضوعات پر جاندار بات چیت میں مشغول ہونے کا موقع ملا۔

2021 میں سی ای اے  کی طرف سے جاری کردہ پاور سیکٹر میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق  رہنما خطوط اس تقریب کی اہم  اورخاص بات تھی۔ سائبر سیکیورٹی سے متعلق یہ رہنما خطوط تمام ذمہ دار اداروں بشمول ٹرانسمیشن یوٹیلٹیز، ٹرانسمیشن لائسنس یافتہ، لوڈ ڈسپیچ سینٹرز، جنریشن یوٹیلٹیز، ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹیز، جنریشن ایگریگیٹرز، ریجنل پاور کمیٹیز اور ریگولیٹری کمیشنز کی ہدایات پر عمل درآمد کا  تقاضا کرتے ہیں۔

کسی بھی اہم شعبے میں سائبر مداخلت کی کوششیں اور سائبر حملے بدنیتی پر مبنی ارادے سے کیے جاتے ہیں۔ پاور سیکٹر میں، یہ یا تو پاور سپلائی سسٹم سے سمجھوتہ کرنا ہے یا گرڈ آپریشن کو غیر محفوظ بنانا ہے۔ اس طرح کے کسی بھی سمجھوتے کے نتیجے میں سامان خراب ہوسکتا ، یاآلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا یہاں تک کہ گرڈ براؤن آؤٹ / بلیک آؤٹ میں بھی ہوسکتا ہے۔ پاور سیکٹر سے وابستہ تمام ذمہ دار ادارے، یعنی سروس فراہم کرنے والے، آلات فراہم کرنے والے، وینڈرز اور کنسلٹنٹس ہندوستانی پاور سپلائی سسٹم کی سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یکساں طور پر ذمہ دار ہیں۔ ان کو ہر خطرے کی معلومات ، مشورے اور تصدیق شدہ ذرائع سے موصول ہونے والی دیگر معلومات پر بروقت عمل کرنا چاہیے، تاکہ وہ اپنی سائبر سیکیورٹی پوزیشن میں مسلسل بہتری لا سکیں۔

اس کانفرنس نے معلومات  کے تبادلے، بہترین طور طریقوں کے اشتراک  اور ہندوستانی پاور سیکٹر میں سائبر حملوں کے خلاف اجتماعی لچک (ریزیلینس )کو مضبوط کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

*****

 

 

U.No:2506

ش ح۔م م ۔س ا



(Release ID: 1987016) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi