صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ماہواری سے متعلق حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی کے بارے میں اپ ڈیٹ
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت كی طرف سے 10-19 سال کی عمر کی نوعمر لڑکیوں میں ماہواری کی صفائی کو فروغ دینے کی خاطر ’حیض کی صفائی کے فروغ کے لیے اسکیم‘ کا نفاذ
Posted On:
15 DEC 2023 4:35PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت 10-19 سال کی عمر کی نوعمر لڑکیوں میں ماہواری کی صفائی کو فروغ دینے کی خاطر ’حیض کی صفائی کے فروغ کے لیے اسکیم‘ کا نفاذ کرتی ہے۔ فنڈز کو نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت ان کے پروگرام امپلیمینٹیشن پلان میں ریاستوں اور مركزی خطوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر منظور کیا جاتا ہے۔ اسکیم کے بڑے مقاصد میں نوعمر لڑکیوں میں ماہواری کی صفائی کے بارے میں بیداری بڑھانا اورنوعمر لڑکیوں کی اعلیٰ معیار کے سینیٹری نیپکن تک رسائی اور استعمال میں اضافہ کرنا اور ماحول دوست انداز میں سینیٹری نیپکن کو محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کو یقینی بنانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ 08.03.2022 کو اسكولی تعلیم اور خواندگی كے محكمے كےسکریٹری اور وزارت جل شکتی كے سكریٹری کے ایک مشترکہ خط کے ذریعے ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درج ذیل کے لیے مختص فنڈز کا استعمال کریں جو(1) ماہواری کی صفائی کا انتظام اور گاؤں کی سطح پر سوچھ بھارت مشن (گرامین) فیز دوءم کے تحت ماہواری کے فضلے کے انتظام۔ (2) اُن سکولوں میں انسینریٹروں کی تنصیب یا دیکھ بھال کے لیے جن میں ششم سے دوازدہم تک کی لڑکیاں ہیں اور (3) نوعمر لڑکیوں اور عام طور پر معاشرے میں ایم ایچ ایم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے تمام ذمہ داران کی مشاورت سے ماہواری کی حفظان صحت کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے۔ ماہواری کی حفظان صحت کی پالیسی کا مسودہ ماہواری کے پورے سفر میں جامع تعاون کو یقینی بناتا ہے۔ حیض سے لے کر ماہواری رك جانے تک خواتین کی انوکھی ضروریات کو تسلیم کرتا ہے۔ اس میں خاص توجہ سے محروم اور کمزور آبادیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ماہواری کے حفظان صحت کے وسائل تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا اور ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ یہ پالیسی بیداری بڑھانے، سماجی اصولوں کو چیلنج کرنے اور ایک ایسے معاشرے کو فروغ دینے کے لیے ایک تحریك کے طور پر کام کرتی ہے جو ماہواری کی حفظان صحت کو زندگی کے ایک فطری اور عام حصے کے طور پر قبول کرتا ہے۔ ایچ پی کے مسودے کا مقصد حیض آنے والی لڑكیوں کی صحت اور تندرستی كو فروغ دینا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں تحریری یہ جواب دیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1987010)