الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کابینہ نے بھارت اور مملکت سعودی عرب کے درمیان ڈجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون پر دستخط شدہ باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی

Posted On: 15 DEC 2023 7:37PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کو ، ڈجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں باہمی تعاون کے سلسلے میں، 18 اگست 2023 کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، جمہوریہ ہند اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، مملکت سعودی عرب  کے درمیان 18 اگست 2023 کو دستخط کیے گئے باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت (ایم او سی) کے بارے میں بتایا گیا۔

تعاون کی یادداشت ڈیجیٹائزیشن، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ، ای گورنینس، اسمارٹ انفراسٹرکچر، ای ہیلتھ اور ای ایجوکیشن کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ڈیجیٹل اختراع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، روبوٹس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بلاک چین وغیرہ کے استعمال میں شراکت کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایم او سی ڈجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرے گا اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری قائم کرے گا۔

ایم او سی کا مقصد ڈیجیٹائزیشن اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ای ٹیچنگ، ای لرننگ اور ایکسچینج پروگراموں کے ذریعے اختراعی تربیت اور ترقی کے طریقوں کو فروغ دینا اور صلاحیت کی تعمیر اور اعلیٰ ہنر مند انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے پیشہ ور افراد تک رسائی کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرام تیار کرنا، ایس ایم ای کو مضبوط کرنا ہے۔ اور یہ سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بزنس ایکسلریٹر، وینچر کیپیٹل اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے انکیوبیٹرز کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر دونوں فریقوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

اس ایم او سی کے تحت تعاون کی سرگرمیاں ڈجیٹائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گی جو آتم نربھر بھر بھارت کے تصور کردہ مقاصد کے لیے لازمی ہیں۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2503



(Release ID: 1986934) Visitor Counter : 63