وزارت خزانہ

دہلی کسٹمز پریوینٹیو نے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 1.96 کروڑ كی مالیت كا 3 کلو سے زیادہ اسمگل شدہ سونا ضبط کیا، 2 گرفتار

Posted On: 15 DEC 2023 6:30PM by PIB Delhi

دہلی کسٹمز پریوینٹیو، نیو کسٹمز ہاؤس نے کل اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو غیر ملکی شہریوں سے 27 سونے کی سلاخیں ضبط کیں جن کا وزن 3 کلو گرام سے زیادہ  اور مالیت  1.96 کروڑ روپے ہے۔

پروفائلنگ کی بنیاد پر دہلی کسٹمز پریونٹیو کے افسران نے کل دو ازبک شہریوں  محترمہ ضمیراخون کبیروف اور محترمہ مخپیراخون مماتخودجایوا کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مسافر جمعرات کو ڈومیسٹک ٹرمینل، ٹرمنل-1، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6ای 6281 کے ذریعے لکھنؤ سے دہلی پہنچے۔ وہ صبح سویرے شارجہ سے لکھنؤ پہنچے تھے۔ جب وہ آمد ہال، ٹرمینل-1، آئی جی آئی ایئرپورٹ، نئی دہلی کے ایگزٹ گیٹ کے قریب پہنچے تو کسٹم افسران نے دونوں مسافروں کو اس وقت روک لیا۔ سامان کی تلاشی لینے اور جسم میں چھپانے کی جگہوں کی جانچ کرنے پر ان کے پاس سے 27 سونے کی سلاخیں برآمد ہوئیں جن کا وزن کل 3,150 گرام ہے اور قیمت تقریباً 1.96 کروڑ روپے ہے۔

برآمد شدہ سونے کی سلاخوں کو کسٹم ایکٹ 1962 کے سیکشن 110 کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ضبطی اس معقول یقین پر كی گئی کہ یہ چیزیں کسٹم ایکٹ 1962 کے سیکشن 111 کے تحت ضبط کیے جانے کے قابل ہیں۔ مسافروں کو آج کسٹم ایکٹ 1962 کی دفعہ 104 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ک ا



(Release ID: 1986889) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi