وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ اورآئی آئی ٹی کانپور کے درمیان مفاہمت نامہ
ہندوستانی بحریہ اور آئی آئی ٹی کانپور نے تحقیقی شراکت داری کے ذریعے اختراعات کو آگے بڑھانے کے لیے فوج سے ہاتھ ملایا
Posted On:
15 DEC 2023 6:17PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور نے آج نیول ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے، جو ٹیکنالوجی کی ترقی، اختراعی حل اور مشترکہ آراینڈ ڈی کو فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے۔ ریئر ایڈمرل کے سری نواس، اسسٹ چیف آف میٹریل (ڈاکیارڈ اینڈ ریفٹس) اور پروفیسر سبرامنیم گنیش، آفیٹنگ ڈائرکٹر آئی آئی ٹی کانپور نے اس مفاہمت نامے کو انجام تک پہنچایا۔
آئی این اور آئی آئی ٹی کانپور دفاعی ٹیکنالوجی سے متعلق انجینئرنگ کے شعبے میں سائنسی تحقیقی سرگرمیوں کے تعلیمی تبادلے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ ایک وسیع تر فریم ورک کے طور پر کام کرے گا اور دونوں فریقوں کو صلاحیتوں میں اضافے، فیلڈ لیول کے مسائل کے حل فراہم کرنے اور فیکلٹی/گیسٹ لیکچرز کے تبادلے کے ذریعے تربیت کی اثر انگیزی کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔ تشکیل شدہ تعاون آئی این ایس شیواجی، لوناولہ اور آئی آئی ٹی کانپور میں سینٹر آف ایکسیلنس (میرین انجینئر) کی ٹیموں پر مشتمل مشترکہ تحقیق اور ترقی کے اقدامات پر مرکوز ہے۔
یہ اسٹریٹجک صف بندی اکیڈمیا اور مسلح افواج کے درمیان ایک علامتی تعلق کی طرف ایک قدم کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے جدت طرازی اور علم کے تبادلے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوتا ہے۔
MoUBETWEENINDIANNAVYANDIITKANPURJINJ.jpg)
*****
U.No:2480
ش ح۔م م۔س ا
(Release ID: 1986867)