قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے مقاصد کے لیے2023 میں انٹرنیٹ کے استعمال کی نشاندہی اور اس سے نمٹنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز حکام کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کا انعقاد

Posted On: 15 DEC 2023 5:37PM by PIB Delhi

15 دسمبر 2023 کو، نئی دہلی میں، ایس سی او  کے رکن ممالک کے مجاز حکام نے، شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے تعاون سے، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے مقاصد میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شناخت اور اس سے نمٹنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجاز حکام کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کا انعقاد کیا۔ مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کی میزبانی جمہوریہ ہند نے کی تھی۔

مشق کے مقاصد یہ تھے:

- دہشت گردی، علیحدگی پسند یاور انتہا پسندی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کی شناخت اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس سی او  کے رکن ممالک کے مجاز حکام کے درمیان بات چیت کے طریقہ کار کو بہتر بنانا؛

- ڈیجیٹل شواہد جمع کرنے میں ایس سی او  کے رکن ممالک کے مجاز حکام کے درمیان مثبت تجربے کا تبادلہ؛

- دہشت گردی، علیحدگی پسند یاور انتہا پسندانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے مقصد کے لیے ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے ایس سی او کے رکن ممالک کے مجاز حکام کے درمیان مثبت تجربے کا تبادلہ؛

- ایس سی او  رکن ممالک کے اہم معلوماتی ڈھانچے پر دہشت گرد، علیحدگی پسند اور انتہا پسند تنظیموں کے سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایس سی او کے رکن ممالک کے مجاز حکام کے درمیان بات چیت کی سطح کو بڑھانا۔ مشق کے نتائج کا خلاصہ کرتے ہوئے، وفود کے سربراہان نے کہا کہ یہ مشق ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد کوششوں کو مربوط کرنا اور ایس سی او  کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LO3R.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S8BC.png

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 2472

                          


(Release ID: 1986828)
Read this release in: Marathi , English , Hindi