امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) کھلی منڈی میں دستیابی کو بڑھانے اور قیمتوں میں افراط زر کے رجحانات کو بہتربنانے کے لیے ای نیلامی کے ذریعے مارکیٹ میں گیہوں اور چاول کولا رہا ہے


25 ای نیلامیوں میں، اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت کھلی منڈی میں 48.12 ایل ایم ٹی گندم فروخت کیاگیا

بولی دہندگان کو ای نیلامی کے دوران 1 سے 2000 میٹرک ٹن تک چاول کی کسی بھی مقدار کے لیے بولی لگانے کی اجازت ہے

Posted On: 15 DEC 2023 5:34PM by PIB Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے پاس سرکاری عوامی نظام تقسیم  (پی ڈی ایس) کے مطالبات کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے طریقہ کارکے لیے مناسب غذائی اناج (گندم اور چاول) موجود ہے۔ 14دسمبر 2023 تک مرکزی پول میں غذائی اجناس کی دستیابی حسب ذیل ہے۔

نمبرشمار

اشیاء

اسٹاک پوزیشن (ایل ایم ٹی میں )

(14دسمبر 2023تک)

1

گندم

181.79

2

چاول

182.86

3

میزان

364.65

 

 

 

 

 

 

 

 

 

* موجودہ کے ایم ایس  2023-24 میں،اب  تک 237.43 لاکھ میٹرک ٹن  چاول کے برابر 354.22 ایل ایم ٹی دھان خریدا گیا ہے۔

گندم اور چاول کی قیمتوں میں افراط زر کے رجحانات کو کم کرنے کے لیے کھلے بازار میں گیہوں اور چاول کی دستیابی کو بڑھانے کی خاطر، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، حکومت کی ہدایات کے مطابق۔ہفتہ وار ای نیلامی کے ذریعے مارکیٹ میں گندم اور چاول اتارتا ہے۔ کھلی مارکیٹ میں گندم کی آف لوڈنگ کا موجودہ مرحلہ 28.06.2023 سے شروع ہوا ہے ۔

گندم

بھارتی  حکومت  نے اوایم ایس ایس (ڈی )  کے تحت 101.5 لاکھ میٹرک ٹن  گندم کو آف لوڈنگ کے لیے مختص کیا ہے۔ ایف اے کیو  گندم اور یوآرایس  گندم کی ریزرو قیمت 2150 روپے فی کوئنٹل اور بالترتیب 2125 روپے فی کوئنٹل رکھی گئی ہے۔ 14.12.23 تک کل 25 ای آکشنز کی گئیں جن میں کھلی منڈی میں 48.12 ایل ایم ٹی گندم فروخت کیا گیا۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، بھارتی حکومت  نیم سرکاری/کوآپریٹو ایجنسیوں جیسے نیفیڈ ،این سی سی ایف، کیندریہ بھنڈار، ایم ایس سی ایم ایف ایل کو  21.50روپے فی کلوگرام کی قیمت پر گندم  بھی فراہم  کررہاہے ،جسے 27.50فی کلوگرام ایم آرپی پرعام لوگوں کو آٹے میں تبدیل کرکے فروخت کیاجارہاہے ۔  ان ایجنسیوں  کے 14دسمبر 2023تک کی جانب سے 86084 میٹرک ٹن گندم اٹھائی جا چکی ہے۔

چاول:

ایف سی آئی  کے ساتھ چاول کی اچھی خریداری اور اسٹاک کا استعمال پی ڈی ایس  کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے طریقہ کار  کے لیے کیا جائے گا۔

چاول کے لیے، بھارتی حکومت  نے اوایم ایس ایس (ڈی) کے تحت 25 لاکھ میٹرک ٹن  کی حد مختص کی جس کی ریزرو قیمت  3100روپے فی کوئنٹل ہے ۔ای ۔نیلامی کے ذریعے 2900 روپے فی کوئنٹل چاول کی  پیش کی گئی ہے۔  جس میں پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ  کے ذریعہ احاطہ کی گئی 200فی کوئنٹل  کی قیمت شامل  ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ14دسمبر 2023 تک 1.19 لاکھ میٹرک ٹن  چاول کھلے بازار میں نجی تاجروں اور بڑے خریداروں کو فروخت کیے گئے ہیں، جس کی تعداد پچھلے برسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ  ہے۔ ایف سی آئی کے علاقائی دفاتر نے وسیع پیمانے پر اشتہارات کے ذریعے اس اقدام کو فعال طور پر فروغ دیا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جا رہا ہے کہ اوایم ایس ایس (ڈی) پالیسی کے فوائد عام لوگ حاصل کر سکیں۔ چاول کی تجارت اور پروسیسنگ میں شامل تمام تاجر اور کوئی بھی کاروباری شخص ایف سی آئی /ایم جنکشن  پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد اس طرح کی ای نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے۔

البتہ اس میں  زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، اب بولی دہندگان کو چاول کی کسی بھی مقدار کے لیے 1 سے 2000 میٹرک ٹن تک بولی لگانے کی اجازت ہے۔ سنٹرل پول کے تحت پیش کیے جانے والے چاول بہترین معیار کے ہیں، اور تاجروں کو  اس بات کے لئے مدعوکیاجاتا ہے کہ وہ مارکیٹ میں صارفین کے لیے آسان اور سستی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر ای-آکشنز یعنی ای ۔ نیلامی میں سرگرمی سے حصہ لیں۔

*********

U.NO.2468

(ش ح۔ش م۔ع آ)



(Release ID: 1986823) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Marathi , Hindi