وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی طرف ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنا

Posted On: 14 DEC 2023 6:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ڈونر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت مختلف اسکیموں جیسے سودیش درشن، پرشاد،سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو امداد، گھریلو پرموشن اور تشہیربشمول مہمان نوازی (ڈی پی پی ایچ) وغیرہ کے تحت اس خطے کو مالی امداد کی فراہمی کے ذریعے شمال مشرقی خطے کی طرف گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرکے ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزارت سیاحت کی طرف سے کیے گئے نئے اقدامات میں (1) میٹنگوں ، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں(ایم آئی سی ای) سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایزول میں کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے مالی امداد، (2) شمال مشرقی ریاستوں میں شاہراہوں کے ساتھ ساتھ ویو پوائنٹس کی ترقی، (3)سودیش درشن 2.0 اسکیم کے تحت مجموعی ترقی کے لیے شمال مشرق میں 15مقامات کی شناخت (4) خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی ٹورازم مارٹس(آئی ٹی ایمز)کا انعقاد شامل ہیں۔پچھلا آئی ٹی ایم 21 سے 23 نومبر 2023 کو میگھالیہ کے شیلانگ میں منعقد کیا گیا تھا۔

سیاحتی مقامات کی صفائی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت سیاحت نے سوچھتا ایکشن پلان بنایا ہے، جو طلباء اور سیاحت کے دیگر سیاحتی فریقوں پر زور دیتے ہوئے صفائی کے بارے میں بیداری کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، سوچتا پکھواڑہ اور سوچھتا ہی سیوا تقریبات ہر سال منائی جاتی ہیں۔ شمال مشرق میں، وزارت کے مختلف اداروں کے ذریعہ صفائی سے متعلق 113 سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں شاہراہوں پر ویو پوائنٹ پر سہولیات کی ترقی سے سیاحوں کو ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سیاحتی مقام کی ترقی کے لیے موثر اور مناسب رابطہ ایک اہم پہلو ہے۔ اس مقصد کے لیے، شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت ہند نےآر سی ایس-اڑان اسکیم شروع کی ہے، جس کا بنیادی مقصد علاقائی ہوائی رابطے کو کفایتی بناکر اس کی مدد/حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سیاحت کی وزارت نے چمپئن سروس سیکٹر اسکیم(سی ایس ایس ایس) کے تحت وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کی شکل میں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس کا مقصد اہم سیاحتی مقامات بشمول آئیکونک سٹیز سے رابطے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس وقت وزارت سیاحت کی طرف سے 61 ٹورازم آر سی ایس (ٹی-آرسی ایس)روٹس کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 53 پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ سیاحت کی وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ وقف شدہ ٹورازم پولیس کے قیام کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزارت سیاحت کی کوششوں سے تلنگانہ، آندھرا پردیش، دہلی، گوا، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  انتظامیہ نے کسی نہ کسی شکل میں ٹورسٹ پولیس کو تعینات کیا ہے۔

  1.  سیاحت کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ(آئی آئی ٹی ٹی ایم) کے ذریعے سیاحتی پولیس کی ضرورت کو سمجھنے اور ٹورسٹ پولیس کو حساس بنانے کے لیے ‘‘ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ٹورسٹ پولیس کے کام کرنے اور بہترین طریقوں کو دستاویزی شکل دینے’’ کے نام سے ایک مطالعہ کرایاجس کا مقصد سیاحوں کی ضروریات کے حساب سے سیاحتی پولیس کی ضرورت کو سمجھنا اور سیاحتی پولیس کو حساس بنانا ہے  جسے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا گیا تھا۔ ایک تربیتی ماڈیول، جیسا کہ آئی آئی ٹی ٹی ایم نے تربیت فراہم کرنے کے لیے دیا تھا، وزارت داخلہ کو بھیجا گیا تھا، جسے مزید تمام ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں انتظامیہ کے چیف سکریٹریوں کو بھیجا گیا تھا۔

 

  1. سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکساں ٹورسٹ پولیس کے نفاذ کے مقصد کے ساتھ، وزارت سیاحت نے وزارت داخلہ اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ مل کر تمام ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پولیس محکمے کے ڈائریکٹر جنرلز (ڈی  جیز) / انسپکٹر جنرلز(آئی جیز) کی سیاحتی پولیس اسکیم  پر  ایک قومی کانفرنس نئی دہلی میں19 اکتوبر 2022 کومنعقدکی ۔

 

  1. وزارت سیاحت نے گھریلو اور غیرملکی سیاحوں کے لیے ٹول فری نمبر 1800111363 پر24X7 کثیر لسانی ٹورسٹ انفارمیشن ہیلپ لائن یا شارٹ کوڈ 1363 پر 12 زبانوں ،ہندی اور انگریزی بشمول 10 بین الاقوامی زبانیں (جرمن، فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، پرتگالی، روسی چینی، جاپانی، کورین،عربی) قائم کی ہیں، جس کا مقصد ہندوستان میں سفر سے متعلق معلومات کے سلسلے میں معاونت کی خدمت فراہم کرنا اور ہندوستان میں سفر کے دوران مصیبت میں مبتلا سیاحوں کو مناسب رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

 

  1. سیاحت کی وزارت نے تمام فریقوں کے ساتھ، بشمول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ سیاحت، ‘محفوظ اور باوقار سیاحت کے لیے ضابطہ اخلاق’ کو اپنایا ہے جو کہ سیاحوں اور مقامی باشندوں بالخصوص خواتین اور بچوں دونوں کے استحصال سے  حفاظت اور آزادی جیسے بنیادی حق کے لیے احترام کے ساتھ شروع کی جانے والی سیاحتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے رہنما خطوط کا ایک مجموعہ ہے۔

*****

ش ح ۔ ف ا ۔ج ا

U. No.2438


(Release ID: 1986612) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Assamese