وزارت سیاحت

ملک میں سیاحتی مقامات کا فروغ   

Posted On: 14 DEC 2023 6:20PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے ‘ سودیش درشن ’، ‘نیشنل مشن آن پیلگریمیج ریجوینیشن اینڈ اسپریچوئل ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پرشاد) ’  یعنی زیارت کے احیاء اور روحانی وراثت کے فروغ کی مہم سے متعلق قومی مشن اور ‘ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو مدد ’  کی اسکیموں کے تحت  ، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/ملک میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کی ہے ۔

سودیش درشن اسکیم کے تحت کل 5294.11 کروڑ روپے مالیت کے کل 76 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پرشاد اسکیم کے تحت 1629.17 کروڑ روپے مالیت کے کل 46 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جب کہ مرکزی ایجنسیوں کو مدد اسکیم کے تحت  15-2014 ء   سے 24-2023 ء (اب تک) کی مدت کے دوران 780.92 کروڑ روپے مالیت کے کل 54 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کا نام تبدیل کرکے سودیش درشن 2.0 ( ایس ڈی 2.0 )  کر  دیا ہے  ، جس کا مقصد سیاحتی اور  مقام پر مبنی نقطہ نظر کے بعد پائیدار اور ذمہ دار  مقامات کو تیار کرنا ہے۔ سودیش درشن 2.0 اسکیم کے تحت  فروغ کے لیے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے، 32 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 55 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے سیاحتی موسم پر قابو پانے اور بھارت کو 365 دنوں کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے درج ذیل مخصوص سیاحتی مصنوعات کی نشاندہی کی ہے:

  • کروز
  • مہم جوئی
  • صحت اور تندرستی
  • گولف
  • پولو
  • میٹنگز انسینٹیو کانفرنسز اور ایگزیبیشنز ( ایم آئی سی ای )
  • ماحولیاتی سیاحت
  • فلمی سیاحت
  • پائیدار اور ہمہ گیر سیاحت
  • دیہی سیاحت

سیاحتی مصنوعات کی شناخت اور فروغ ، سیاحوں کو مخصوص دلچسپی کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد کرتا ہے اور ان منفرد مصنوعات کے لیے  ، سیاحوں کے بار بار دورے کو یقینی بناتا ہے  ، جس میں بھارت کو اپنے حریفوں کے مقابلے میں تقابلی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

وزارت سیاحت نے ، پائیدار سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ بھارت کو پائیدار اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے ایک ترجیحی عالمی مقام کے طور پر قائم کیا جا سکے ۔  اس کے علاوہ ، وزارت سیاحت نے ٹریول فار لائف مہم  یعنی طرز زندگی اور ماحولیات کے لیے سفر پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی سے ہم آہنگ، سیاحتی وسائل کے استعمال میں سیاحوں اور سیاحتی کاروبار کے لیے متحرک اور مخصوص اقدامات کے ذریعے ، ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔

سیاحت کی وزارت  ، مختلف بھارتی مصنوعات اور ملک کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لیے سیاحت  کو فروغ دینے والے بازاروں میں بھارت کو ایک جامع مقام کے طور پر فروغ دیتی ہے تاکہ عالمی سیاحتی منڈی میں بھارت کے حصے میں اضافہ کیا جا سکے۔

مندرجہ بالا مقاصد کو ایک مربوط مارکیٹنگ اور پروموشنل حکمت عملی اور سفری تجارت، ریاستی حکومتوں اور بھارتی مشنوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط مہم کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔ حکومت  ، صنعت کے ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ بھارت کی مختلف سیاحتی مصنوعات کے فروغ کے لیے ، ان کی تجاویز اور آراء لینے کے لیے مسلسل  مصروف عمل رہتی ہے۔ سیاحوں کی آمد  میں اضافے کے لیے، وزارت سیاحت نے ‘‘ بے مثال بھارت!  اور سال 2023  ء میں بھارت کا دورہ کریں ’’ کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت سیاحت کی درخواست پر، وزارت خارجہ نے  ، ان اہم مارکیٹوں میں بھارت کو   ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے بیرون ملک 20  بھارتی سفارت خانوں اور مشنوں میں سیاحت کے افسران کو نامزد کیا ہے۔

ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں یہ  معلومات فراہم کیں ۔

 

*************

ش ح    ۔     ع م       ۔     ع ا

U. No. 2433



(Release ID: 1986580) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Punjabi