وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی جنگی جہاز ترمگلی کو بحریہ میں شامل کیا گیا

Posted On: 14 DEC 2023 5:52PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے 14 دسمبر 2023 کو مشرقی بحریہ کی کمانڈ کے زیراہتمام نیول ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم میں منعقد ایک شاندار تقریب میں تیزی سے حملہ کرنے والے طیارہ آئی این ایس ترمگلی کو بحریہ میں شامل کیا۔

یہ جہاز ایک ٹرنکیٹ کلاس ایف اے سی ہے، جسے حکومت ہند نے 2006 میں مالدیپ کے بحری دفاعی دستوں (ایم این ڈی ایف) کو تحفے میں دیا تھا۔ یہ جہاز اس سال مئی میں ہندوستانی بحریہ کو واپس کر دیا گیا تھا، جس نے ایم این ڈی ایف کو نئے ایم سی جی ایس ہوراوی کے طور پر ایک ان -سروس واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک کرافٹ بھی فراہم کیا تھا۔ بحریہ ڈاکیارڈ، وشاکھاپٹنم کے ذریعے بحالی کے وسیع کام کے بعد ایف اے سی اپنے موجودہ اوتار میں دوبارہ جنم لے چکا ہے۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1985936

جنگی جہاز ایم ٹی یو انجن، جدید ترین مواصلاتی آلات، 30 ایم ایم کی بندوق اور ایک جدید رڈار سسٹم سے لیس ہے اور اسے ہندوستان کے مشرقی ساحل کے ساتھ کے جی بیسن کے علاقے میں ساحلی نگرانی اور ہمارے او ڈی اے کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔

آئی این ایس ترمگلی کی کمانڈ سی ڈی آر ستپال سنگھ سنگوان کر رہے ہیں اور یہ نیول آفیسر انچارج (آندھرا پردیش) کے تحت کام کرے گی۔ 46 میٹر لمبا جہاز، جس کا نام انڈمان گروپ کے ایک دلکش جزیرے کے نام پر رکھا گیا ہے، 320 ٹن وزنی ہے اور 30 ناٹ سے زیادہ رفتار حاصل کر سکتا ہے۔

PIX(1)TARMUGLIFG3V.jpg

PIX(2)TARMUGLIJ3SA.jpg

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2418

 


(Release ID: 1986461) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Telugu