مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری علاقوں میں تعمیرات کے محفوظ طریقوں کو فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 DEC 2023 3:53PM by PIB Delhi

ہندوستانی آئین کے 12ویں شیڈول کے مطابق، شہروں کی منصوبہ بندی، زمین کے استعمال کی ضابطہ کاری اور عمارتوں کی تعمیر سمیت قصبوں کی منصوبہ بندی کا کام بلدیاتی ادارے (یو ایل بی)/شہری ترقیاتی حکام کرتے ہیں۔ حکومت ہند  منصوبہ بند طریقوں/ مشوروں کے ذریعے ریاستوں کی کوششوں میں مدد کرتی ہے۔ یہ ریاستوں کو مالی اور تکنیکی امداد فراہم کرتا ہے۔ مکان اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)، حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں، بلدیاتی اداروں، شہری ترقیاتی حکام کو رہنما خطوط فراہم کرنے کے لیے ’’ماڈل بلڈنگ بائی لاز 2016‘‘ شائع کیا ہے، جس میں عمارت  کی ساختیاتی حفاظت کے لیے  تفصیلی التزامات فراہم کیے گئے ہیں۔ ’’ماڈل بلڈنگ بائی لاز‘‘ ویب سائٹ https://mohua.gov.in/upload/uploadfiles/files/MBBL.pdf پر دستیاب ہے۔

وزارت کے ذریعہ شہری اور علاقائی ترقیاتی  منصوبہ سازی اور نفاذ (یو آر ڈی پی ایف آئی) رہنما خطوط شائع کیے گئے ہیں، جو ریاستوں/بلدیاتی اداروں کے ذریعہ منصوبہ تیار کرنے اور انہیں نافذ کرنے کے لیے ایک جامع ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں۔ یو آر ڈی ایف آئی کے رہنما خطوط ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

https://mohua.gov.in/upload/uploadfiles/files/URDPFI%20Guidelines%20Vol%20I(2).pdf

تعمیراتی بائی لاز کی نگرانی، نوٹیفکیشن اور ان کے نفاذ کی ذمہ داری ریاستوں/بلدیاتی اداروں کی ہے۔

یہ اطلاع مکان اور شہری امور کے  کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2419

 


(ریلیز آئی ڈی: 1986447) وزیٹر کاؤنٹر : 81
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी