کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 24-23کے 6.5 مہینوں میں، سرکاری ای-مارکیٹ پلیس کے ذریعے مرکزی سرکاری شعبے کی انٹرپرائزز کی خریداری، ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔  یہ گزشتہ سال (اپریل تا نومبر) کے مقابلے میں، 166 فیصد کا اضافہ ہے


مرکزی سرکاری شعبے کی انٹرپرائزز کی طرف سے خریداری،سرکاری ای-مارکیٹ پلیس کی مجموعی تجارتی قدر میں، 63 فیصدکی  حصہ رسدی کرتی ہے

Posted On: 14 DEC 2023 5:28PM by PIB Delhi

سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) مربوط خریداری کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، مرکزی سرکاری شعبے کی انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) کو جامع مداخلت کے ذریعے، موزوں حل فراہم کرنے کے لیے روایتی تعاون سے تجاوز کر گئی ہے۔ مالی سال 24-23  کے صرف 6.5 مہینوں میں، سی پی ایس ایز کی طرف سے  کی گئی خریداری ایک  لاکھ کروڑ روپے  کی  رقم سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ سال (اپریل تا نومبر) کے مقابلے مالی سال 24-23  میں، جی ای ایم کے ذریعے سی پی ایس ایز کی خریداری میں یہ 166فیصد کا  اضافہ ہوا ہے۔ سی پی ایس ایز کے ذریعے خدمات کی خریداری میں مسلسل اضافہ،  مالی سال23-22 میں 37600 کروڑ روپے (تقریباً) سے، مالی سال24-23  (اپریل - نومبر 2023 کے درمیان) میں 66550 کروڑ  روپے (تقریباً)تک  ہونے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سی پی ایس ایز کی طرف سے جی ای ایم پر کی جانے والی خریداری مجموعی  جی ای ایم گراس مرچنڈائز ویلیو (جی ایم وی) میں تقریباً 63 فیصد حصہ رسدی کرتی ہے۔ 240 سے زیادہ سی پی ایس ایز اہم شراکت داروں کے طور پر ابھرے ہیں اور فعال طور پر جی ای ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔ مالی سال 23-22  میں، جی ای ایم  نے 2 لاکھ کروڑ  روپے سے زیادہ کا سالانہ جی ایم وی  ریکارڈ  قائم کیا اور حاصل کیا۔ اکیلے مالی سال24-23 میں، جی ای ایم کے ذریعے سی پی ایس ای کی واحد خریداری کا تخمینہ 2 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے،  جو پچھلے مالی سال سے اس کی کارکردگی کو تقریباً دوگنا کرتا ہے۔

کوئلہ کی وزارت ، بجلی کی وزارت ، فولاد کی وزارت اور بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت ، سی پی ایس ایز موجودہ مالی سال میں سرفہرست خریدار بن کر ابھرے ہیں۔ بجلی کی وزارت کے تحت ، این ٹی پی سی لمیٹڈ نے ، کانوں کی فروخت  اور  سرگرمی جاتی  خدمات کی خریداری کے لیے متعدد آرڈرز دیے ہیں، جن کی مالیت 40000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس مدت  میں، ہینڈلنگ اور ٹرانسپورٹ سروسز ، دوسری سب سے زیادہ ٹرینڈنگ سروسز کے طور پر ابھری ہیں۔ کوئلہ کی وزارت کے تحت سی پی ایس ایز کو 30000 کروڑ روپے  (تقریباً) کے کل خرچ کے ساتھ، اس سروس کے سرفہرست خریداروں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ 45 سی پی ایس ایز نے 2021 سے جی ای ایم پر فروخت کنندگان کے طور پر اندراج کیا ہے۔ ان میں سے 43 سی پی ایس ایز نے تقریباً 23800 کروڑ روپے کے آرڈرز کو کامیابی سے پورا کیا ہے۔

مختلف شعبوں میں کلیدی کھلاڑیوں کے طور پر، سی پی ایس ایز نے جدت طرازی  اور کارکردگی کو اپنایا ہے، جس کے نتیجے میں جی ای ایم کے ترقی کے سفر میں قابل ستائش اضافہ ہوا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف ان کی فضیلت کے عزم کو اجاگر کرتی ہے، بلکہ سرکاری خریداری  کے ڈیجیٹل ایکو  نظام کے لیے ان کی حمایت کو بھی تقویت دیتی ہے۔ جی ای ایم نے بولی کی اشاعت کے عمل کے دوران ،مناسب ہینڈ ہولڈنگ فراہم کی ہے، جو کہ سی پی ایس ای خریداروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہنے والے مخصوص نوڈل افسران کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ اور کامیاب عمل کو یقینی بناتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-2402


(Release ID: 1986397) Visitor Counter : 122


Read this release in: Telugu , English , Hindi