وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

محفوظ یادگاروں کی سیکورٹی اور حفاظت

Posted On: 14 DEC 2023 3:40PM by PIB Delhi

2013 میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی کارکردگی پرمبنی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 92 محفوظ یادگاریں غائب  ہیں۔

پرانے ریکارڈوں، ریونیو کے نقشوں اور شائع شدہ رپورٹس کی بنیاد پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر ناقابل شناخت یادگاروں کو تلاش کرنے/شناخت کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں۔اس محنت کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے اور 92 یادگاروں میں سے 74یادگاروں کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔

ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کو محفوظ یادگاروں اور مقامات پر واچ اور وارڈ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، منتخب یادگاروں پر پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سی آئی ایس ایف  اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کا معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ مزیدیہ کہ  ہندوستان کے آثار قدیمہ سروے نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے ہیں تاکہ محفوظ یادگاروں کی حفاظت اور سیکورٹی سے متعلق مختلف امور کا جامع جائزہ لیا جاسکے۔

یہ جانکاری ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

***

(ش ح –ع ح–ع ر)

U.No:2392


(Release ID: 1986330)
Read this release in: English , Hindi , Telugu