وزارات ثقافت
قدیم مخطوطات کی دستاویزی کے لیے قومی مشن
प्रविष्टि तिथि:
14 DEC 2023 3:39PM by PIB Delhi
مخطوطات کے قومی مشن نے قدیم رسم الخط کے حامل 5.2 ملین مخطوطات کو دستاویز بنایا ہے۔
حکومت، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے ذریعے، جو وزارت ثقافت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، تمل سمیت تمام ہندوستانی زبانوں کے قیمتی قدیم نسخوں کو دستاویز کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ مخطوطات کے قومی مشن ، این ایم ایم نے اپنے قیام کے بعد سے تمل زبان میں 1,79,815 مسودات اور تمل اسکرپٹ میں 1,83,757 مخطوطات کی دستاویزی کی ہے۔
طب اور سماج میں رائج طریقہ کار پر مشتمل قیمتی مخطوطات کو بھی دستاویز کیا گیا ہے۔ مخطوطات کے قومی مشن ، این ایم ایم نے سماج میں رائج طریقہ کار کے میدان میں آیوروید کے ایک لاکھ 39 ہزار مسودات اور ایک ہزار 975نسخوں کو دستاویز کیا ہے۔
یہ جانکاری ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
***
(ش ح –ع ح–ع ر)
U.No:2391
(रिलीज़ आईडी: 1986319)
आगंतुक पटल : 75