اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی وزارت نے ریاستی وقف بورڈوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم کو نافذ کیا

Posted On: 14 DEC 2023 4:11PM by PIB Delhi

اقلیتی اُمور کی وزارت قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم (کےڈبلیو بی ٹی  ایس) نافذ کرتی ہے جس کے تحت ریاستی وقف بورڈوں(ایس ڈبلیو بیز) کو وقف ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈجیٹلائزیشن کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔اس  اسکیم کے تحت وزارت افرادی قوت یعنی اسسٹنٹ پروگرامر، سروے اسسٹنٹ، اکاؤنٹنٹ اور لیگل اسسٹنٹ کی تعیناتی کے لیے،ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت، کمپیوٹرائزڈ کمپیوٹنگ فیسلٹی(سی سی ایف) اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ(ای آر پی) حل کے قیام کے لئے ایس ڈبلیو بیز کی جدید کاری اوربہتر انتظام کے لئے ایس ڈبلیو بیز کی مدد بھی کرتی ہے۔

15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران، قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو بی ٹی ایس) کے تحت سال 22-2021 سے 26-2025 تک فنڈ کی فراہمی 70 کروڑ روپے ہے۔اس  اسکیم کے تحت وقف بورڈ کو تجویز کی وصولی پر اسکیم کے متعین ماڈیول کے مطابق فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ مزید رقم صرف پچھلی ریلیز کی یو سی کی وصولی پر جاری کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ا ک۔ف ر

 (U: 2397)



(Release ID: 1986317) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Tamil