وزارات ثقافت
پردھان منتری سنگھراہالیہ کی اہم خصوصیات
Posted On:
14 DEC 2023 3:39PM by PIB Delhi
پردھان منتری سنگھراہالیہ کا افتتاح 14 اپریل 2022 کو عزت مآب وزیر اعظم نے کیا تھا۔ یہ ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ہماری جمہوریت نے معاشرے کے ہر طبقے اور درجے کے رہنماؤں کو ملک کے لیے اپنا تعاون کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ دو عمارتوں پر محیط یہ ایک نیا ڈیجیٹل میوزیم ہے ۔ پہلی بلڈنگ میں پرانی تین مورتی بلڈنگ، جناب جواہر لعل نہرو کی گیلری، آئینی گیلریاں، توشہ خانہ اور جناب جواہر لعل نہرو کا پرائیویٹ ونگ شامل ہے۔ دوسری بلڈنگ میں جناب لال بہادر شاستری سے لے کر ڈاکٹر منموہن سنگھ تک آنے والے وزرائے اعظم کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے ساتھ ذاتی زندگی کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ہر گیلری ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر ان کے دور میں ان کی طرف سے کئے گئے تعاون کو نمایاں کرتی ہے۔ سنگھراہالیہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بہادر خواتین جنگجوؤں کی ایک شاندار داستاں کو پیش کرتا ہے جنہوں نے ’ویرانگاؤں کی مہاگاتھا‘ کے عنوان سے پروگرام کے ذریعے ملک کی شان کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ ایک اور پروگرام جس کا عنوان ہے ’نویہ کی اڑان‘ تھامہمانوں کو پچھلے 75 سالوں میں خلائی تحقیق میں ہندوستان کی تکنیکی ترقی کی ایک جھلک دکھائی گئی۔
پردھان منتری سنگھراہالیہ ’انوبھتی‘ کے نام سے ایک وزیٹر انگیجمنٹ زون سے لیس ہے جہاں زائرین ’سیلفی ود پرائم منسٹر‘، ’واک ود پرائم منسٹر‘، ’لیٹر فرام پرائم منسٹر‘ اور ایک ورچوئل ہیلی کاپٹر سواری کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں ملک کی تعمیراتی اور تکنیکی کمالات کی نمائش ہوتی ہے۔ زائرین وزیر اعظم کا انتخاب کر سکتے ہیں جن کے ساتھ وہ انگیجمنٹ زون میں جانا چاہتے ہیں۔ زائرین اپنا متاثر کن پیغام وژن 2047 فیڈ بیک وال پر درج کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ’ یونیٹی چین‘ میں گروپ میں ایک بڑی دیوار پر اپنی موجودگی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ سنگرہالیہ میں لوگوں کی بلارکاوٹ نقل و حرکت کے لیے گائیڈز/آڈیو گائیڈز، کیفے ٹیریا اور ایک سووینئر شاپ کے ساتھ گولف کارٹس اور وہیل چیئرز بھی ہیں۔
یہ جانکاری ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
***
(ش ح –ع ح–ع ر)
U.No:2390
(Release ID: 1986285)