شہری ہوابازی کی وزارت

ہوائی سفر کے کرایے،  نوعیت  کے اعتبار سے متحرک ہیں اور طلب اور رسد کے اصول کی پیروی کرتے ہیں


حکومت، نہ تو ہوائی کرایہ طے کرتی ہے اور نہ ہی ان کو ریگولیٹ کرتی ہے

ہوائی کمپنیوں کو، ڈی جی سی اے کی جانب سے شہری ہوابازی کے جاری کردہ تقاضوں کے مطابق، پروازوں میں منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے متاثر ہونے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنی ہوگی

Posted On: 14 DEC 2023 1:37PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ہوائی سفر کے لئے  سیزن  پر مبنی  مارکیٹ ہے۔ مئی اور جون کے مہینوں میں عام طور پر ٹریفک زیادہ ہوتا ہے، جولائی کے وسط تک بین الاقوامی ٹریفک کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے،جو اس طرح  اندرون ملک آمد ورفت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ جولائی سے ستمبر تک روایتی طور پر  اس کی شرح کم رہتی  ہے، کیونکہ مانسون اور دیگر مذہبی وجوہات کی وجہ سے سفر پر پابندی ہوتی  ہے۔ اکتوبر میں، تہوار کے موسم کے ساتھ دسہرہ شروع ہوتا ہے، ٹریفک  میں پھر سے اضافہ ہوجاتا ہے اور جنوری کے وسط تک  طلب  میں کمی  ہو جاتی ہے۔ اپریل کے آخری ہفتے تک طلب میں نرمی کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور گرمیوں کی تعطیلات کی وجہ سے دوبارہ طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ہوائی کرایوں کی نوعیت متحرک ہے اور طلب اور رسد کے اصول پر عمل کرتی ہے۔ کرایوں کا انحصار کئی دیگر عوامل پر بھی ہوتا ہے، جیسے کہ کسی خاص پرواز میں سیٹوں کی تعداد پہلے سے فروخت کی گئی ہے، ایندھن کی موجودہ قیمت، روٹ پر چلنے والے ہوائی جہاز کی صلاحیت، شعبے میں مقابلہ، موسم، تعطیلات، تہوار، طویل اختتام ہفتہ، تقریبات (کھیل، میلے، مقابلے) وغیرہ۔

مروجہ ضابطے کے مطابق، ہوائی کرایوں کو حکومت کی طرف سے نہ تو طے  کیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں  ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ ایئر کرافٹ ضابطے 1937 کے ضابطہ 135 کے ذیلی  ضابطہ (1) کے تحت، طے شدہ فضائی خدمات میں مصروف ہر ہوائی  کمپنی  کے لیے ضروری ہے کہ وہ تمام متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں کی شرح طے کرے، جس میں آپریشن کی لاگت، خدمات کی خصوصیت اور عام طور پر مروجہ کرایہ کی شرح  شامل ہو۔ہوائی کمپنیاں ،  مذکورہ اصول کی تعمیل سے مشروط،  اپنی کارروائی جاتی سرگرمیوں  کے مطابق ہوائی کرایہ وصول کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

ہوائی کمپنیوں کو شہری ہوا بازی کے  کو ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کے  ذریعہ جاری کردہ  شہری  ہوابازی  کی  ضروریات (سی اے آر) کی دفعہ 3، سیریز ایم، حصہ  IV  کے مطابق،  پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے متاثر ہونے والے  مسافروں کو سہولت فراہم کرنی ہوگی،  جس کا عنوان ہے " پروازوں میں بورڈنگ سے انکار، پروازوں کی منسوخی اور پروازوں میں تاخیر کی وجہ  سے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات"۔

منسوخی کی صورت میں، اگر مسافر کو منسوخی کے بارے میں پہلے مطلع نہیں کیا جاتا ہے، تو ہوائی کمپنیوں کو یا تو متبادل پرواز فراہم کرنی ہو گی یا ہوائی ٹکٹ کی مکمل رقم کی واپسی کے علاوہ معاوضہ فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، ایئر لائن کو ان مسافروں کو کھانا اور ریفریشمنٹ فراہم کرنا ہے، جنہوں نے متبادل پرواز کے انتظار کے دوران پہلے ہی ہوائی اڈے پر، اپنی اصل پرواز کے بارے میں اطلاع دے دی تھی۔

تاخیر کی صورت میں، ایئر لائن کو اس مسافر کو کھانا اور ریفریشمنٹ/ہوٹل کی رہائش/متبادل پرواز/مکمل رقم کی واپسی فراہم کرنی ہوگی،جس نے وقت پر چیک ان کیا ہو۔ یہ  پرواز کے  روانگی کے اصل اعلان کردہ طے شدہ وقت سے زیادہ متوقع تاخیرہونے کی  صورت  پر منحصر ہے۔

شیڈیولڈ  گھریلو ہوائی کمپنیوں کے ذریعہ طے شدہ ضابطے کی تعمیل کو جانچنے کے لیے، ڈی جی سی اے ،  ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر  غیر طے شدہ اوقات  کی  بنیادوں پر معائنہ کرتا ہے۔ معائنہ کے دوران، اگر کوئی ایئر لائن سی اے آر کی دفعات کی خلاف ورزی کرتی پائی جاتی ہے، تو ایئر لائن کے خلاف مالی جرمانہ عائد کرنے کے لئے ضروری تعزیری کارروائی کی جاتی ہے۔

یہ  معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-2377



(Release ID: 1986198) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu