خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

‘ٹریک چائلڈ پورٹل’ پر تربیتی پروگرام

Posted On: 13 DEC 2023 2:49PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہاکہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے‘‘ٹریک چائلڈ پورٹل’’ شروع کیا ہے، جو لاپتہ اور پائے جانے والے بچوں کا پتہ لگانے کے عمل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ‘ٹریک چائلڈ پورٹل’ مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے وزارت داخلہ، وزارت ریلوے، ریاستی حکومتیں/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی انتظامیہ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیاں، جووینائل جسٹس بورڈ، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی وغیرہ کی مدد اور شمولیت کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ تمام ریاستوںاور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بشمول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکو ‘ٹریک چائلڈ پورٹل ’کے نفاذ سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان پہلے سے طے شدہ لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر مشکل حالات میں بچوں کی دیکھ بھال، تحفظ، بحالی اور دوبارہ انضمام کے لیے سابقہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز اسکیم کو شامل کرتے ہوئے مشن وتسالیہ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ ایسے بچوں کو انفرادی نگہداشت کے منصوبے(آئی سی پی) کے مطابق لازمی جے جے ایکٹ،2015 (جیسا کہ 2021 میں ترمیم کی گئی) کے مطابق ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی دونوں طرح کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہے۔

مزید برآں، ‘مشن وتسلیہ پورٹل ’خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشورے سے تیار کیا ہے جس کا استعمال ریاستی چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی(ایس سی پی ایس) ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ(ڈی سی پی یو) ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی(سی ڈبلیو سی) ، جوینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) سسٹم (ایم آئی ایس) اور دستاویزات کے مقاصد کے لیے شہری متعلقہ ڈیش بورڈ کے ذریعےکرتے ہیں۔ سابقہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز (سی پی ایس) اسکیم اور جے جے ایکٹ، 2015 کے تحت مختلف پورٹل یعنی لاپتہ/پائے گئے بچوں کے لیے ٹریک چائلڈ پورٹل، اسکیم کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن اسکیم (آئی سی پی ایس) پورٹل اور کھویا پایاسٹیزن سینٹرک ایپلی کیشن برائے گمشدہ اور پائے جانے والے بچوں کے لیے ایک واحد پورٹل یعنی‘ مشن وتسالیہ پورٹل’ کے تحت مربوط کیا گیا ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹریک چائلڈ پورٹل کے لیے تربیت یافتہ افسران کی تعداد درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

سال

ریاستیں / مرکز کے زیرانتظام علاقے

تربیت پانے والے شریک افراد کی تعداد

1

2016

چھتیس گڑھ، پنجاب، راجستھان، دہلی اور چنڈی گڑھ

440

2

2017

دہلی، راجستھان اور اروناچل پردیش

515

3

2018

دہلی، مدھیہ پردیش اور ہریانہ

200

4

2019

دہلی اور راجستھان

240

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید برآں، وزارت نے ‘مشن وتسالیہ اسکیم’ کے تحت درج ذیل زونل کانفرنسوں اور حساسیت/تقسیم ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے۔

 

  1. زونل کانفرنسیں: گزشتہ مالی سال کے دوران غذائیت کی کمی کے خدشات کو دور کرنے اور خواتین اور بچوں کی ترقی، بااختیار بنانے اور تحفظ کے لیے ‘مشن وتسلیہ اسکیم ’کے لیے منصوبہ جاتی پہل قدمیوں پر زونل کانفرنسوں کے ذریعے ریاستی حکومتوں/مرکز کے انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ۔
  2. ڈسمینیشن ورکشاپس: جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ،2015، جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ ایکٹ،2012 اوراس کے تحت آنے والے ضوابط اور گود لینے کے ضوابط، 2017 پر قومی نشریاتی ورکشاپ بشمول ‘مشن وتسلیہ اسکیم’17 اگست 2022 اور 29 اگست 2022 کے ساتھ ساتھ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، لائن وزارتوں/ محکموں، پولیس کے نمائندوں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس) ، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی آر) ، چائلڈ پروٹیکشن کے عہدیداروں، بشمول چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کے ممبران(سی ڈبلیو سیز) /جووینائل جسٹس بورڈز(جے جے بیز) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز،پر ورکشاپ۔
  • iii. ورکشاپس:16 نومبر 2022 اور 14 ، 15ستمبر 2023 کو سری نگر، جموں و کشمیر(جے اینڈ کے) کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تعاون کے ساتھ ‘ مشن وتسالیہ اسکیم’ سمیت بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق پنچایتی راج کے نمائندوں (پی آر آئیز) ، شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) اور پولیس کے نمائندوں کے لیے حساسیت/ تربیتی پروگرام پر ورکشاپس۔ اس ورکشاپ میں وزارت،این سی پی سی آر، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیرانتظام ، انتظامی اور پولیس ٹریننگ کے افسران ، ادارے، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز(ڈی سی پی اوز، سی ڈبلیو سیز، جے جے بیز) ، اسپیشل جووینائل پولیس یونٹس(ایس جے پی یوز) ، یونیسیف کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
  • iv. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این آئی پی سی سی ڈی) کی طرف سے منعقد کیاگیا تربیتی پروگرام: ‘مشن وتسالیہ اسکیم ’کے تحت، این آئی پی سی سی ڈی نے مالی سال23-2022 کے دوران 129 تربیتی پروگرام اور رواں مالی سال (یکم دسمبر 2023 تک) کے دوران 82 تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔
  1. وزارت کی طرف سے22 مارچ 2023 سے 24 مارچ 2023 تک این آئی پی سی سی ڈی میں ایک تین روزہ مشاورت کا اہتمام کیا گیا تاکہ اس کے صارف/ اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے مشن وتسلیہ پورٹل کو اپنانے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔
  • vi. شمال مشرقی ریاستوں (اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ) کے لیے‘ مشن وتسالیہ پورٹل’ میں ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی نگہداشت کے ماڈیولز پر ایک مجازی تکنیکی تربیتی سیشن کا انعقاد وزارت نے15نومبر 2023 کوکیا تھا۔
  1. وتسل بھارت: 2جولائی 2023 سے 18 اگست 2023 تک دہلی، بھوپال، ممبئی، رانچی، گوہاٹی اور وارانسی میں ‘چائلڈ پروٹیکشن، چائلڈ سیفٹی اور چائلڈ ویلفیئر’ بشمول مشن وتسالیہ کے علاقائی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ علاقائی سمپوزیم میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں بشمول چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں (سی ڈبلیو سیز) ، جووینائل جسٹس بورڈز (جے جے بیز)، ولیج چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی (وی سی پی سی) کے ممبران اور آنگن واڑی ورکرس نے شرکت کی تھی۔

*****

ش ح ۔ س ب ۔ج ا

U. No.2372



(Release ID: 1986147) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi