وزارت خزانہ

حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے اتراکھنڈ كلائمیٹ ریزائلینٹ پاور سسٹم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا


یہ پروجیکٹ 537 کلومیٹر زیر زمین کیبلز، 354 رِنگ مین یونٹ اور 99 کمپیکٹ سب اسٹیشنوں پر مشتمل ایک جدید اور آب و ہوا سے مزاحم زیرزمین کیبل سسٹم متعارف کروا کر دہرادون شہر کے پاور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنائے گا

Posted On: 13 DEC 2023 6:41PM by PIB Delhi

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 200 ملین ڈالر کا قرض حاصل کرنے کے معاہدے پر آج حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ریاست اتراکھنڈ میں بجلی کی فراہمی کے معیار، کارکردگی اور معتبریت کو بہتر بنانے کے لیے كیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ کلائمیٹ ریزائلینٹ پاور سسٹم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے قرض کے معاہدے پر حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے انچارج آفیسرمسٹر ہو یون جیونگ نے دستخط كیے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد محترمہ مکھرجی نے کہا كہ "پروجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنڈنگ پاور سسٹم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گی اور اتراکھنڈ کو اس کے باشندوں کو 24x7 بجلی فراہم کرنے کا نشانہ پورا کرنے میں مدد کرے گی۔"

مسٹر جیونگ نے کہا كہ "یہ پروجیكٹ بجلی کے نظام کے نیٹ ورک کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام كے ساتھ ساتھ  قابل تجدید توانائی کی لوڈ سینٹرز تک منتقلی میں سہولت فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی اس میں بجلی کی بندش کو کم کرنے اور تکنیکی نقصانات کو کم کرنے کے لیے تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے"۔

یہ پروجیکٹ 537 کلومیٹر زیر زمین کیبلز، 354 رِنگ مین یونٹ اور 99 کمپیکٹ سب سٹیشنوں پر مشتمل ایک جدید اور کلائمیٹ ریزائلینٹ زیر زمین کیبل سسٹم متعارف کروا کر دہرادون شہر کے پاور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنائے گا۔ علاوہ ازیں یہ اپ اسٹریم سب اسٹیشنوں اور ان سے منسلک پاور لائنوں کو نصب کرکے موجودہ بجلی کے نظام کو بہتر بنائے گا جو بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے، نیٹ ورک کی بھیڑ کو کم کرنے اور شہری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی تقسیم کے اعتبار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

یہ پراجیکٹ دیہی پہاڑی اضلاع میں خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کو بااختیار بنائے گا، انہیں قابل تجدید توانائی کے ذرائع تک رسائی اور ان کی روزی روٹی بڑھانے کے لیے توانائی سے بھرپور آلات فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کمیونٹیز کے لیے تربیتی پروگراموں میں سہولت فراہم کرے گا، توانائی کے تحفظ اور کاروباری انتظام کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جبکہ توانائی کے شعبے میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے اسکولوں میں بیداری اور تعلیم كی سرگرمیاں بھی منعقد کرے گا۔ اس منصوبے میں غیر سرکاری تنظیمیں روزی روٹی کی سرگرمیوں کے نفاذ اور نگرانی میں شامل ہوں گی۔

خوشحال اور لچکدار ایشیاء اور بحرالکاہل كے لیے جاپان فنڈ، جسے حکومتِ جاپان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے مالی اعانت فراہم کیا ہے، اس منصوبے کی روزی روٹی بڑھانے، تربیت اور بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن آف اتراکھنڈ لمیٹڈ اور اتراکھنڈ پاور کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت کے کورسز اور پراجیکٹ مینجمنٹ پروگراموں کا انعقاد کرکے كلاءمیٹ ریزاءلینٹ پاور سیکٹر کے پروجیکٹوں کی ترقی میں مدد کرے گا۔ یہ اتراکھنڈ کی کم کاربن کی منتقلی میں مدد کے لیے توانائی کی منتقلی کا روڈ میپ تیار کرنے میں محکمہ توانائی کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1986086) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi