کانکنی کی وزارت
نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) نے 162 منصوبے مکمل کیے ہیں؛ جاری ایکسپلوریشن منصوبوں کی تعداد 108 ہے
Posted On:
13 DEC 2023 4:12PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 14 اگست 2015 کے گزٹ نوٹیفکیشن جی ایس آر 633 (ای) کے ذریعے، علاقائی اور تفصیلی معدنیات کی تلاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ 1957 کی دفعہ 9C کی ذیلی دفعہ (1) کی تعمیل میں نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کا قیام کیا تھا۔
قیام کے بعد سے این ایم ای ٹی نے معدنیات کی تلاش کے 270 منصوبوں کو فنڈ فراہم کیا ہے، جن میں سے 162 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی 108 منصوبے جاری ہیں۔ مکمل شدہ منصوبوں اور جاری منصوبوں کی تفصیلات بالترتیب ضمیمہ-I اور ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔ 162 مکمل شدہ منصوبوں میں سے 11 منصوبوں کی متعلقہ ریاستی حکومتوں نے نیلامی کی ہے اور 06 پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
این ایم ای ٹی فنڈڈ منرل بلاکس کی کامیاب نیلامی
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
جنس
|
بلاک کی تعداد
|
کل مقدار میٹرک ٹن میں
|
ریونیو کی وصول کروڑ میں
|
1
|
مدھیہ پردیش
|
چونا پتھر
|
1
|
209.77
|
7310
|
2
|
اتر پردیش
|
فاسفورائٹ
|
1
|
16.52
|
3193
|
3
|
راجستھان
|
چونا پتھر
|
2
|
321.55
|
29704
|
4
|
چھتیس گڑھ
|
چونا پتھر
|
1
|
77.84
|
4180
|
5
|
کرناٹک
|
چونا پتھر
|
1
|
812.67
|
2666
|
6
|
مہاراشٹر
|
مینگنیز
|
2
|
0.283
|
93
|
7
|
اوڈیشہ
|
آئرن
|
3
|
234.15
|
122509
|
کُل
|
11
|
1672.783
|
169655
|
|
|
|
|
|
|
نیلامی کے عمل کے تحت این ایم ای ٹی بلاک
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
جنس
|
بلاک کی تعداد
|
کل مقدار میٹرک ٹن میں
|
|
1
|
کرناٹک
|
چونا پتھر
|
1
|
459
|
|
2
|
تمل ناڈو
|
چونا پتھر
|
5
|
432
|
|
کُل
|
6
|
891
|
|
این ایم ای ٹی کو ایکسپلوریشن ایجنسیوں سے تجاویز موصول ہوتی ہیں اور ان تجاویز کو ایگزیکٹو کمیٹی کے ذریعے منظور کیا جاتا ہے، جس کا باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے۔ فی الحال کوئی تجویز زیر التوا نہیں ہے۔
این ایم ای ٹی کے ذریعے مالی اعانت سے معدنی تلاش کے منصوبوں کی جگہ کے لحاظ سے تفصیلات
ضمیمہ-I
جاری منصوبوں کی تفصیلات
ضمیمہ-II
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2346
(Release ID: 1986084)