ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی جی20 صدارت کے ذریعے بھارت نے آب و ہوا سے متعلق کارروائی کو ایک باہمی عمل بنانے کے عزم کا مظاہرہ کیا جس میں’کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جاتا‘:جناب بھوپیندر یادو


ہندوستان کی درخواست ہے کہ کوپ ( سی او  پی) میں دکھائے گئے عزم کو قومی حالات کا احترام کرتے ہوئے مساوات اور آب و ہوا سے متعلق  انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر عمل میں لانے کے ذرائع سے بھی ثابت کیا گیا ہے اور جہاں ترقی یافتہ ممالک اپنی تاریخی شراکت کی بنیاد پرقائدانہ کردار ادا کرتے ہیں: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 13 DEC 2023 4:32PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ آج دنیا متحدہ عرب امارات کے دوبئی میں کوپ28 میں ایک سرسبز اور صحت مند سیارے کی طرف ایکشن پر مبنی نقطہ نظر کے لیے مثبت تعاون اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔

دبئی میں کو28 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں جی20 کی صدارت کے ذریعے ہندوستان نے آب و ہوا کی کارروائی کو ایک باہمی تعاون پر مبنی عمل بنانے کے عزم کا مظاہرہ کیا جس میں ’کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جاتا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوپ28 میں، ہندوستان نے اسی جذبے کو بڑھایا جو وسودھیوا کٹمبکم کے اصول میں شامل ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان یو اے ای کی کوکپ پریذیڈنسی کو اس کی منصفانہ، شفاف اور فکر کے آزادانہ تبادلے کے لیے مبارکباد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی او پی کے فیصلے کی دستاویز پر صدر اتی کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں جبکہ پیرس معاہدے میں درج بنیادی اصولوں کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ قومی حالات کے مطابق عالمی بھلائی کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔

جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان کی درخواست کرتاہے کہ کوپ میں دکھائے گئے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے ذرائع سے بھی ثابت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مساوات اور آب و ہوا سے متعلق انصاف کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہئے، جو قومی حالات کا احترام کرتے ہیں، اور جہاں ترقی یافتہ ممالک اپنی تاریخی شراکت کی بنیاد پر قیادت کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے 2030 کے لیے پہلے سے طے شدہ این ڈی سی کو حاصل کر لیا ہے اور مسلسل عزم کی تصدیق کرتے ہوئے ان پر نظر ثانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اس راستے پر چلنا جاری رکھے گا، اور یہ دکھائے گا کہ معیشت اور ماحولیات کیسے ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے اس کانفرنس کے انعقاد میں ہندوستان کی کاوشوں اور قیادت کے لیے صدر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی سی او پی ہے جس میں پہلے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ۔

*****

U.No.2353

(ش ح –م م - ر ا)  



(Release ID: 1986059) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil