وزارتِ تعلیم

اسکولی تعلیم میں اسکل انڈیا پروگرام

Posted On: 13 DEC 2023 5:42PM by PIB Delhi

 این ای پی 2020 نے تمام تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم کو مرکزی دھارے کی تعلیم سے مربوط کرنے کی سفارش کی ہے۔ ساگر شکشا اسکیم کے پیشہ ورانہ تعلیم کے جزو کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کو نیشنل سکلز کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق اہل اسکولوں میں درجہ 9  سے  درجہ 12  تک پیشہ ورانہ کورسز کرائے جاتے ہیں۔ ثانوی سطح پر ، یعنی درجہ 9 اور درجہ 10  میں ، ووکیشنل ماڈیول طلبہ کو ایک اضافی مضمون کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ سینئر سیکنڈری سطح پر، یعنی درجہ 11 اور 12 میں ، پیشہ ورانہ کورسوں کو لازمی (اختیاری) مضمون کے طور پر کروایا جاتا ہے۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکل گیپ تجزیہ کے مطابق ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے اب 22 شعبوں میں 88 ملازمتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اسکولوں اور ڈی آئی ای ٹی میں جدید ترین پیشہ ورانہ اور ہنر مندی کی تجربہ گاہوں کو ترقی دینے میں بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ کمیونی کیشن اسکلز، سیلف مینجمنٹ اسکلز، انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اسکلز، انٹرپرینیورشپ اسکلز اور گرین اسکلز پر مشتمل ایمپلائیبلٹی اسکلز کو ووکیشنل کورسز کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔

ساگر شکشا اسکیم کے پیشہ ورانہ تعلیم کے جزو کا مقصد طلبہ کی روزگار اور کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانا؛ کام کے ماحول کا تجربہ فراہم کرنا؛ نیز طلبہ میں کیریئر کے مختلف اختیارات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی قابلیت ، لیاقت اور امنگوں کے مطابق انتخاب کرسکیں۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی پیروی میں تیار کردہ اسکولی تعلیم کے لیے قومی نصاب فریم ورک نے پیشہ ورانہ تعلیم کے طریقوں کے مقاصد کا تعین کیا ہے۔ مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ تمام طلبہ میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں، علم اور متعلقہ اقدار پیدا کی جائیں گی، اور اس سے ان کے اسکول کے بعد افرادی قوت میں شامل ہونے کا امکان پیدا ہوگا۔

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے ملک بھر میں ہنرمندی کی ترقی کی تمام کوششوں کو مربوط کر رہی ہے۔ ایم ایس ڈی ای کے تعاون سے اسکولی تعلیم و خواندگی کا محکمہ اسکولی تعلیم کے میدان میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 (پی ایم کے وی وائی 4.0) کو نافذ کر رہا ہے۔

یہ جانکاری تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2357



(Release ID: 1986049) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi