تعاون کی وزارت
زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں کی کمپیوٹرکاری
Posted On:
13 DEC 2023 5:38PM by PIB Delhi
طویل مدتی کوآپریٹو کریڈٹ اسٹرکچر (ایل ٹی سی سی ایس) ریاستی اور پرائمری سطح پر کوآپریٹو ایگریکلچر اور دیہی ترقیاتی بینکوں پر مشتمل ہے، جو بنیادی طور پر کسانوں کو طویل مدتی مالی اعانت فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ اب تک 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکمل طور پر فعال اسٹیٹ کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک (ایس سی اے آر ڈی بی) موجود ہیں۔
ان کی کام کاج کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، حسابات کے طریقوں میں یکسانیت لانے اور قرض دینے ، وصولی اور وسائل جمع کرنے میں اپنائے جانے والے نظام کے بنیادی پہلوؤں کو لانے اور ان کے کاروبار کی توسیع میں مدد کرنے کے لیے ، حکومت نے زراعت اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بی) کے 1،851 یونٹوں کی کمپیوٹرکاری کے منصوبے کو منظوری دی ہے جس میں ان کی شاخیں اور سپروائزری یونٹ شامل ہیں جن پر کل 119.40 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
نابارڈ اس منصوبے کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے اور اے آر ڈی بی کے لیے ایک مشترکہ قومی سطح کا سافٹ ویئر تیار کرے گی۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہارڈ ویئر، سابقہ ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے معاونت، ملازمین کو تربیت وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں وزارت پہلے ہی 16.11.2023 کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پروجیکٹ سے متعلق رہنما خطوط بھیج چکی ہے اور اس پروجیکٹ کے لیے متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تجاویز طلب کی ہیں۔
یہ جانکاری تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2361
(Release ID: 1986046)