تعاون کی وزارت
دیہی پانی کی فراہمی سے متعلق کاموں کے لیے پی اے سی ایس
Posted On:
13 DEC 2023 5:39PM by PIB Delhi
دیہی علاقوں میں پی اے سی ایس کی رسائی کا استعمال کرنے کے لیے ، وزارت تعاون کی پہل پر ، وزارت جل شکتی نے پی اے سی ایس کو دیہی علاقوں میں پائپ واٹر سپلائی (پی ڈبلیو ایس) کے آپریشنز اور بحالی (او اینڈ ایم) کو انجام دینے کے لیے اہل ایجنسیوں کے طور پر وضع کیاہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی او اینڈ ایم پالیسی میں مناسب دفعات کو شامل کریں تاکہ پی اے سی ایس کو دیہی پی ڈبلیو ایس کے لیے او اینڈ ایم ایجنسیوں کے طور پر شامل کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ خواہش مند پی اے سی ایس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ذریعہ ان کی صلاحیت سازی اور ہنر مندی سمیت مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملی جانکاری کے مطابق ، پنچایت / گاؤں کی سطح پر او اینڈ ایم خدمات فراہم کرنے کے لیے 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1381 پی اے سی ایس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پی اے سی ایس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط میکانزم بھی فراہم ہوگا۔
یہ جانکاری تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2362
(Release ID: 1986043)
Visitor Counter : 91