بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے انڈیا بزنس ایکسیلنس فنڈ - IV کے ذریعہ نیوا بوپا ہیلتھ انشورنس لمیٹڈ میں کچھ ایکویٹی شیئرز اور خصوصی حقوق کے حصول کے امتزاج کی منظوری دی

Posted On: 13 DEC 2023 5:57PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے نے انڈیا بزنس ایکسیلنس فنڈ – IV کے ذریعہ نیوا بوپا ہیلتھ انشورنس لمیٹڈ میں کچھ ایکویٹی شیئرز اور خصوصی حقوق کے حصول پر مشتمل مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے۔

انڈیا بزنس ایکسیلنس فنڈ-IV (حصو کنندہ) ایک زمرہ II متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) ہے جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور بنیادی طور پر ایکویٹی اور ایکویٹی سے منسلک آلات اور/ یا قرض یا بھارت اور بھارت سے متعلقہ کمپنیوں کے دیگر آلات میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ یہ ایک سیکٹر ایگنوسٹک فنڈ ہے، جو درمیانے درجے کی کمپنیوں کی ترقی کے لیے سرمایہ فراہم کرتا ہے۔ ایم او الٹرنیٹ انویسٹمنٹ ایڈوائزر پرائویٹ لمیٹڈ حصول کنندہ کا سرمایہ کاری مینیجر ہے۔

نیوا بوپا ہیلتھ انشورنس لمیٹڈ (ٹارگٹ) ایک آزاد ہیلتھ انشورنس کمپنی ہے جو ہندوستان میں صحت اور سفری بیمہ کے میدان میں انشورنس پالیسیاں پیش کرنے میں مصروف عمل ہے۔ یہ بنیادی طور پر ہیلتھ انشورنس کے کاروبار میں ملوث ہے جس میں صحت کا معاوضہ، صحت کا مقررہ فائدہ (اسپتال کی نقد رقم، ذاتی حادثہ اور سنگین بیماری) اور ریٹیل اور گروپ صارفین دونوں کے لیے سفری بیمہ شامل ہے۔

مجوزہ امتزاج ہدف کمپنی میں کچھ ایکویٹی شیئرز کے حصول سے متعلق ہے، جس کے مکمل ہونے پر حصول کنندہ کو ہدف کمپنی میں کچھ خاص حقوق حاصل ہوں گے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2342


(Release ID: 1986029) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi