سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیف کمشنر برائے معذور افراد نے سماعت کے آلات کی آف دی شیلف اورای کامرس فروخت پر پابندی کا حکم دیا

Posted On: 13 DEC 2023 6:06PM by PIB Delhi

سکریٹری، انڈین اسپیچ لینگویج اینڈ ہیئرنگ ایسوسی ایشن (آئی ایس ایچ اے) کی جانب سے ای کامرس وینچر یعنی انڈیا مارٹ انٹر میش لمیٹڈ کے خلاف اپنے ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے سماعت کے آلات کی بے دریغ فروخت کے خلاف پر دائر کیے گئے ایک مقدمے میں، چیف کمشنر نے منگل کو اس طرح کی آن لائن اور سماعت کے آلات کی کاؤنٹر فروخت پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف کمشنر،جناب راجیش اگروال نے، موروثی خطرے اور بعض اوقات سماعت سے محروم افراد، جو مقررہ فیلڈ ماہرین سے پیشہ ورانہ مشاورت کے بغیر آلات خریدتے اور استعمال کرتے ہیں کو پہنچے والے ناقابل تلافی نقصان کو تسلیم کیا ہے۔ چیف کمشنر برائے معذور افراد (سی سی پی ڈی) نے شکایت کنندہ کے ساتھ ساتھ ای کامرس وینچر کو سننے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہیئرنگ ایڈ کی شناخت اور خریدے جانے سے پہلے، صارف کو جانچ سے گزرنا ہوگا، پیشہ ور افراد سے نسخہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہی مریض کی ضروریات پر مبنی ان کی سفارشات کے تناظر میں امداد دی جا سکتی ہے. سی سی پی ڈی نے انڈیا مارٹ کی ویب سائٹ سے ہیئرنگ ایڈز سے متعلق تمام لسٹنگ/اشتہارات کو ہٹانے کی ہدایت دی جب تک کہ یہ موضوع کے پیشہ ور افراد کے ذریعہ اسکریننگ کا ایک مناسب عمل ترتیب نہیں دیتا۔ اس ادارے نے تین ماہ کی مدت کے اندراس حکم کی تعمیل کی ہدایت دی ہے۔

*****

U.No.2348

(ش ح – م م - ر ا) 



(Release ID: 1986020) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi