امور داخلہ کی وزارت

متحرک گاؤوں کا پروگرام

Posted On: 13 DEC 2023 4:52PM by PIB Delhi

حکومت نے، 15 فروری 2023 کو مرکز کی سرپرستی  والی اسکیم کے طور پر ،  اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، سکم، اتراکھنڈکی  ریاستوں اور لداخ کے مرکز کے انتظام علاقے میں شمالی سرحد سے متصل  19 اضلاع کے  46  بلاکوں میں منتخب گاؤں کی جامع ترقی کے لیے، مالی سال 23-2022  سے26-2025  کی مدت کے لئے  4800 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ، وائبرینٹ ولیج پروگرام (وی وی پی) کو منظوری دی ہے۔

پروگرام کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اس طرح نقل مکانی کو ختم کرنے کے لیے ان دیہات کی جامع ترقی کرناہے۔ اس پروگرام میں زراعت، باغبانی، سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ، ہنر مندی اور کاروبار کے فروغ، زراعت/باغبانی، ادویاتی پودوں کی کاشت، جڑی بوٹیاں، سڑک رابطہ، ہاؤسنگ اور گاؤں کا بنیادی ڈھانچہ، قابل تجدید توانائی سمیت توانائی، ٹیلی ویژن اور ٹیلی کام رابطہ، مالی شمولیت، وغیرہ سمیت روزی روٹی کے مواقع کے انتظام کے لیے، امداد باہمی کی سوسائٹیوں کی ترقی کے ذریعے، ذریعہ معاش پیدا کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لیے، مداخلتوں کے مرکوز شعبوں کا تصور کیا گیا ہے۔

ترقی کے لیے جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سے ایک سیاحت سے متعلق مختلف بنیادی ڈھانچوں کو وسعت دے کر سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینا، کمیونٹی کے زیر انتظام گھروں میں قیام کو فروغ دینا، مقامی میلوں اور تہواروں کا انعقادکرنا، ماحولیاتی سیاحت، ایگرو ٹورازم، فلاح و بہبود، جنگلیاتی زندگی ، روحانی اور ایڈونچر ٹورازم نیز مقامی کھانوں کا فروغ وغیرہ کو فروغ دینا ہے۔

وی وی پی کو تین سطحوں پر نتائج کے اشارے -گاؤں، گھریلو اور انفرادی فائدہ اٹھانے والا- کے ساتھ ایک نتیجہ پر مبنی پروگرام کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

یہ معلومات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-2326



(Release ID: 1985917) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Assamese