ارضیاتی سائنس کی وزارت
موسم کی پیشن گوئی سے متعلق دیسی ساخت کا نظام
Posted On:
13 DEC 2023 1:48PM by PIB Delhi
آئی آئی ٹی ایم -ای ایس ایم کے نام سے جانا جانے والا جدید ارضیاتی سسٹم ماڈل (ای ایس ایم)ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم) کے سینٹر فار کلائمیٹ چینج ریسرچ (سی سی سی آر) میں دیسی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ہندستان کا پہلا ارضیاتی سسٹم ماڈل ہے اور آئی آئی ٹی ایم –ای ایس ایم کے استعمال سے لیا گیا موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ،موسمیاتی تبدیلی پر بین حکومتی پینل(آئی پی سی سی) کے ذریعہ تیار کردہ چھٹی تجزیاتی رپورٹ میں استعمال کیا گیا تھا۔ علاقائی موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ پیش کرنے والی قومی موسمیاتی تبدیلی تجزیاتی رپورٹ طلبا ، محققین اور پالیسی سازوں کے استفادہ کے لئے جاری کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ https://link.springer.com/book/10.1007/978-981-15-4327-2 پر دستیاب ہے۔
سی سی سی آر کے ذریعہ 23-2017 کی منتقلی کے لئے تخمینی لاگت تقریباً 7.42 کروڑ روپے ہے۔
یہ جانکاری آج لوک سبھا میں ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت – ج
U: 2316
(Release ID: 1985805)
Visitor Counter : 72