ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کی تعمیر  پوری طور پر مکمل ہوچکی ہے


ڈبلیو ایف سی کے 1506 کلومیٹر  میں  سے 1176 کلومیٹر  مکمل ہو چکا ہے

Posted On: 13 DEC 2023 2:24PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے دو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز (ڈبلیو ایف سیز) کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے۔ یہ دونوں کوریڈور  لدھیانہ سے سون نگر (1337 کلومیٹر) تک ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈفریٹ کوریڈور (ا ی ڈی ایف سی) اور جواہر لال نہرو پورٹ ٹرمینل (جے این پی ٹی) سے دادری (1506 کلومیٹر) تک ویسٹرن ڈیڈیکیڈ فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ایف سیز)ہیں۔  ای ڈی ایف سی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور ڈبلیو ایف سی کے 1506 کلومیٹر میں سے 1176 کلومیٹر  مکمل ہو چکا ہے۔

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز کی تعمیر سے لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی، جس سے نئے صنعتی مراکز  اور گتی شکتی کارگو ٹرمینلز کی ترقی ہوگی۔

2014 اور 2023 میں ڈی ایف سی کے اخراجات اور کمیشننگ کا تقابلی بیان درج ذیل ہے: -

 

سال

مجموعی اخراجات

(کروڑ روپے میں)

ڈی ایف سی کی کمیشن

2014(March,2014)

10,357

صفر

2023 (اکتوبر2023تک )

1,08,558

2513 کلومیٹر

 

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ع  ح

 (U: 2312)


(Release ID: 1985803) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil