دیہی ترقیات کی وزارت

دین دیال انتیودیا یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت خواتین کو بااختیار بنانا

Posted On: 12 DEC 2023 5:03PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت دیہی غریب خواتین کو اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کو منظم کرنے اور ان کی مسلسل پرورش اور مدد کرنے کے مقصد سے دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) پورے ملک میں (دہلی اور چنڈی گڑھ کو چھوڑ کر) اس وقت تک نافذ کرے گی  جب تک کہ وہ  وقت کے ساتھ آمدنی میں قابل قدر اضافہ حاصل  نہ  کرلیں اور ان کا معیار زندگی بہتر نہ ہوجائے اور انتہائی غربت سے باہر نہ نکل  آئیں۔ مشن نے 30 نومبر 2023 تک دیہی گھرانوں کی 9.89 کروڑ خواتین کو 89.82 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں کو متحرک کیا ہے۔

دین دیال انتیودیایوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ا یم) کے تحت،ایس ایچ جیز اور ان کے فیڈریشنز کو ریوالونگ فنڈ(آر ایف) اور کمیونٹی سرمایہ کاری فنڈ (سی  آئی ایف) کی شکل میں فنڈنگ سپورٹ فراہم کرکے بااختیار بنایا جاتا ہے۔اپنی مدد آپ گروپوں اوران کی فیڈریشنز کو مجموعی طور پرآر  ایف کے 30,47,553.32 لاکھ روپے  اور سی آئی ایف کے 7,36,724.17 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ،اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کو سود کی رعایتی شرحوں پر قرض تک رسائی کے لیے بینک لنکیج کے لیے بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔14-2013 سے اب تک مجموعی طور پر 7.68 لاکھ کروڑ کا بینک قرض دیا گیا ہے۔ ایس ایچ جی کے ممبر ان فنڈز سے مختلف آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے قرض لے رہے ہیں۔ یہ مشن ایس ایچ جی گھرانوں کو دیہی علاقوں میں سٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس وی ای پی) ، آجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا (اے جی  ای وائی) ، مہیلا کسان سشکتی کرن پریوجنا (ایم کے ایس پی) ، دین دیال  اور اپادھیا گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو جی کے وائی) اور دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(آر ایس ای ٹی آئی) جیسی ذیلی اسکیموں کے ذریعے مختلف طریقہ کار کے ذریعے روزی روٹی سرگرمیاں شروع کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

دین دیال انتیودیایوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی این آر ایل ایم) نے دیہی غریبوں بالخصوص خواتین کی زندگیوں کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2019 میں انٹرنیشنل انیشی ایٹو فار امپیکٹ اسیسمنٹ (آئی ای 3) کے ذریعے کئے گئے تیسرے فریق کے جائزے میں، یہ پایا گیا کہ ڈی اے وائی این آر ایل ایم نے بچتوں میں اضافے، غیر رسمی قرضوں کے حصہ میں کمی، خواتین کی لیبر فورس کی بہتر شراکت، رسائی میں نمایاں بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سماجی شعبے کی دیگر اسکیموں اور گھرانوں کی آمدنی کے ذرائع میں نمایاں بہتری  آئی ہے۔

دیہی علاقوں میں پسماندہ برادریوں کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درج ذیل مخصوص اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

i) تمام دیہی گھرانے جن میں کم از کم ایک چیز کی محرومی ہے، جیسا کہ سماجی-اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی-2011) سے شناخت کی گئی ہے،ڈی اے وائی –این آر ایل ایم کا ہدف گروپ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، غریبوں کی شراکتی شناخت (پی آئی پی) کے عمل کے ذریعے غریب کے طور پر شناخت کیے گئے گھرانوں کو بھی ڈی اے وائی –این آر ایل ایم ہدف گروپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ii) مشن کی خصوصی توجہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، معذور افراد، بزرگ، غریب ترین غریب لوگوں اور کمیونٹی کے دیگر کمزور طبقوں کو ڈی اے وائی –این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جی میں سماجی حصے کے طور پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سماجی موبلائزیشن کے حصے کے طور پر شراکتی خطرے کی تشخیص کے عمل کے ذریعے شامل کرنے پر ہے۔

iii) فنڈ میں کٹوتی کے خطرے کی شق(وی آر ایف)  فی گا ؤں تنظیم 1,50,000  روپے تک ہے۔ یہ ایک کارپس فنڈ ہے جو وی او/پرائمری لیول فیڈریشن کو گاؤں کی سطح پر دیا جاتا ہے تاکہ افراد یا گھرانوں یا برادریوں کو درپیش خطرات کو دور کیا جا سکے۔

iv) کیرالہ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کی خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جیز) کی برادریوں کی شمولیت اور جامع ترقی کے لیے اور یوپی میں ونتانگیہ اور بنواریہ پسماندہ برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے خصوصی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

d) ہنر مندی کی نشوونما کے لیے اختراعی نقطہ نظرآر ایس ای ٹی آئیز) کا قیام ہے، جو کہ بینکوں کے زیر انتظام ضلعی سطح کے دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہیں جن کا انتظام دیہی ترقی کی وزارت(ایم او آر ڈی) ، حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے فعال تعاون سے کیا جاتا ہے۔ یہ سرشار ادارے بے روزگاری کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے دیہی نوجوانوں کی ضروری مہارت کی تربیت کو یقینی بناتے ہیں۔ ضلع میں لیڈ بینک آر ایس ای ٹی آئی کی تشکیل اور انتظام کی ذمہ داری لیتا ہے۔ اس وقت 577 اضلاع میں 591 آر ایس ای ٹی آئیز کام کر رہے ہیں۔

وزارت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو۔جی کے وائی) کو بھی لاگو کر رہی ہے، جو کہ 15 سے 35 سال کی عمر کے دیہی غریب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تقرری سے منسلک اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کو ستمبر 2014 سے لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی اور عالمی مہارت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ڈی ڈی یو۔جی کے وائی کے تحت اب تک 15,59,438 امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

************

ش ح۔ح ا۔ف ر

 (U: 2302)



(Release ID: 1985740) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi