وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

کرشنوینی سنگیتا نیرجنم 2023: ایک شاندار کامیابی

Posted On: 12 DEC 2023 10:14PM by PIB Delhi

کرشناوینی سنگیتا نیرجنم، اپنی نوعیت کا ایک موسیقی اور ثقافتی فیسٹول ہے، جس کا اہتمام وزارت سیاحت اور وزارت ثقافت، حکومت ہند نے حکومت آندھرا پردیش اور سنگیت ناٹک اکادمی اور ٹیکسٹائل کی وزارت کے اشتراک سے کیا تھا۔ یہ فیسٹول  12 تاریخ کو رنگا رنگ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔   اس فیسٹول  میں تمالاپلی کلاکشیترم، وجئے واڑہ میں، محترمہ منیشا سکسینہ، ڈائرکٹر جنرل، وزارت سیاحت، حکومت ہند اور محترمہ اوما نندوری، جوائنٹ سکریٹری، وزارت ثقافت، حکومت ہند نے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013WL4.jpg

اس تین روزہ ثقافتی فیسٹول میں  ملک کے نامور گلوکاروں اور موسیقاروں کو یکجا کرکے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مالا مال ورثے کی میراث کا جشن منایاگیا ۔ ایک فوڈ اینڈ کرافٹس فیسٹیول جس میں ہنڈی کرافٹس، ہینڈلوم، کھانوں اور متحرک ریاست آندھرا پردیش کی ثقافت کی نمائش کی گئی ہے، قدیم موسیقی کے آلات کی شاندار نمائش سے  بھی مہمان محظوظ ہوئے۔ اس تقریب کی ایک خاص بات منگلاگیری سے  مقامی طور پرخریدی گئی کچھ  یادگاری چیزیں تھیں، جو اپنی جی آئی ٹیگ والی منگلاگیری ساڑیوں کے لیے مشہور ہے، جو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت، حکومت ہند  کی، طرز زندگی  کے لئے مہم کے مطابق فنکاروں کو پیش کی گئیں، اس تقریب کو وجئے واڑہ اور اس کے آس پاس موسیقی کی قسموں ، فنون لطیفہ، کھانوں اور غیر معروف مقامات کو اجاگر کرنے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔

دریائے کرشنا کےفطری  پس منظر میں درگا گھاٹ پر تیسرے دن اس تقریب کا آغاز ناگا منی  سری ناتھ، ایس سومیا، ملاڈی برادران اور ریاستوں  آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور کیرالہ کے دیگر نامور فنکاروں کی تیاگراج کے پنچ رتنا کریتیوں کی دلکش پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔  اس روح پرور پیش کش کے بعد تمّلاپلی کلاکشیترم میں بصیرت انگیز اور روشن پرفارمنس کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ آندھرا پردیش سے ڈی اوما مہیشوری کی شری راما  سگریو میتھری کی شاندار کارکردگی سے حاضرین  کو محظوظ
کیا گیا اور اس کے بعد وجئے واڑہ کے طلباء کے ذریعہ آدی بھتلا نارائن داسو کی کی ایک پرجوش کمپوزیشن پیش کی۔ منڈا سدھرانی اور وشاکھاپٹنم کے شاگردوں کے ذریعہ پرہلدا بھکتی وجیم کی گروپ رینڈرنگ کو سامعین سے زبردست پذیرائی ملی۔ چنئی سے پریمیلا گرومورتی نے کھیتریا پدم پر ایک فکر انگیز لیکچر پیش کیا۔ دوپہر کے سیشن میں پوپوری گوری ناتھ، گایتری گوپی ناتھ اور شاگردوں کی تھومو رامداسو کمپوزیشن پیش  کی گئی ، جس کے بعد ڈاکٹر جے جے للیتا میوزک اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی، چنئی کے طلباء نے تھیاگراج سوامی کے اتسو سمپردایہ کیرتھناس کی پرفارمنس پیش کی۔ میسور ناگ منی  سری ناتھ، سری رنجانی سنتھنا گوپالن اور پریا بہنوں (شنمکھ پریا اور ہری پریہ) کی کرناٹک گائیکی  کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو ایک پرجوش عروج بخشا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021ILA.jpg

محترمہ منیشا سکسینہ، ڈائرکٹر جنرل، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے مہمان خصوصی کے طور پر شری ملیکارجن، ڈائریکٹر، محکمہ ثقافت، حکومت آندھرا پردیش محترمہ اوما نندوری، جوائنٹ سکریٹری، وزارت ثقافت، کی موجودگی میں اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جناب  ملاڈی راؤ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A7PV.jpg

********

ش ح۔اس ۔رم

U-2300  


(Release ID: 1985738) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi