جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

یکساں قابل تجدید توانائی ٹیرف کا نفاذ

Posted On: 12 DEC 2023 7:09PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے بتایا ہے کہ 25.10.2023 کو بجلی کی وزارت کی طرف سے یکساں قابل تجدید توانائی ٹیرف (یو آر ای ٹی) کے نفاذ کا طریقہ کار جاری کیا گیا تھا، تاہم، یو آر ای ٹی کا حقیقی نفاذ ابھی شروع ہونا باقی ہے اور اس لیے حکومت نے یکساں قابل تجدید توانائی ٹیرف کے نفاذ کے نتیجے میں لاگت میں اضافے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کوئی جائزہ نہیں لیا ہے۔

بیچواں خریدار ایک تاجر ہے، جو ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) کے رہنما خطوط کے مطابق آر ای پاور جنریٹرز سے آر ای بجلی خریدتا ہے اور اسے ایک یا ایک سے زیادہ ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتگان کو فروخت کرتا ہے، جو بدلے میں صارفین کو اپنے دائرہ اختیار میں بجلی فراہم کرتے ہیں، جن کے اوپر عوامی خدمت کی ذمہ داری ہے۔ لہذا، بیچواں خریدار کے پاس براہ راست عوامی خدمت کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

دریافت شدہ ٹیرف جس پر ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتگان صارفین کو سپلائی کرنے کے لیے بجلی حاصل کرتے ہیں، اسے متعلقہ پاور ریگولیٹری کمیشن نے بجلی کے قانون کے سیکشن 63 کے تحت اپنایا ہے۔

یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 12 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2288



(Release ID: 1985689) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi