شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے وزیر نے ایئر لائنوں سے ایودھیا اور سورت جیسے ٹائر 2، ٹائر 3 شہروں کے لیے بروقت کارکردگی اور بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بڑھانے کو کہا


مخصوص راستوں پر ہوائی کرایے کو چیک کرنے کے لیے کہا

Posted On: 12 DEC 2023 7:17PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ایئر لائن انڈسٹری کے اہم نمائندوں کے ساتھ صارفین کو ایئر لائنز کی طرف سے فراہم کی جانے والی کارکردگی اور خدمات سے متعلق مسائل پر ایک مشاورتی گروپ کی میٹنگ کی قیادت کی۔

وزیر موصوف نے ہر ایئر لائن کی بروقت کارکردگی (او ٹی پی) کو بڑھانے پر زور دیا، اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی کہ وہ وی ایف آر (وژوئل فلائٹ رولز) سے لیس ہوائی اڈوں پر تکنیکی خصوصیات پر نظر ثانی کرے تاکہ ایئر لائنز کے او ٹی پی کو بڑھانے میں مدد ملے۔

انہوں نے ہر ایئر لائن کے ہوائی کرایوں کے حوالے سے خود سے نگرانی کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا، اور چند مخصوص راستوں پر کرایوں کو چیک کرنے پر زور دیا۔ ڈی جی سی اے ٹیرف مانیٹرنگ یونٹ کو بے ترتیب بنیادوں پر منتخب راستوں پر ہوائی کرایوں کی معمول کے مطابق نگرانی کرنے کے لیے ادارہ کی شکل دی گئی ہے۔

بین الاقوامی مقامات (جیسے ایودھیا اور سورت کے لیے) کے ساتھ ٹائر 2 اور ٹائر 3 حوالوں کے رابطے کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، وزیر موصوف نے ایئر لائنز سے کہا کہ وہ اگلے چھ مہینوں کے لیے انفرادی ہوائی جہاز کی شمولیت کے ساتھ ساتھ تعیناتی کے منصوبے بھی پیش کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایئر لائنز کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈائریکٹ کنیکٹیویٹی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور اس طرح وسیع باڈی اور تنگ باڈی سے لمبی رینج والے ہوائی جہاز کے ساتھ صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے۔

میٹنگ میں شہری ہوا بازی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے سکریٹری جناب ووملن منگ وآلنم اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2287



(Release ID: 1985687) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi