وزارت خزانہ

گزشتہ پانچ مالی سالوں میں پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت 17.77 لاکھ کروڑ روپے کے 28.89 کروڑ قرض فراہم کیے گئے ہیں


قرض حاصل کرنے والی خواتین کو 7.93 لاکھ کروڑ روپے کے 19.22 کروڑ سے زیادہ قرض حاصل ہوئے، جو کہ منظور شدہ قرضوں کی کل تعداد کا تقریباً 67 فیصد ہے

Posted On: 12 DEC 2023 8:09PM by PIB Delhi

مدرا پورٹل پر ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئی) کے اپ لوڈ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ مالی سالوں میں یعنی 01.04.2018 سے 31.03.2023 تک پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت 17.77 لاکھ کروڑ روپے کی منظور شدہ رقم والے 28.89 کروڑ سے زیادہ قرضوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے کہا کہ خواتین کو 7.93 لاکھ کروڑ روپے کے 19.22 کروڑ سے زیادہ قرض دیے گئے ہیں، جو اس اسکیم کے تحت منظور کیے گئے قرضوں کی کل تعداد کا تقریباً 67 فیصد ہے۔

پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت، مینوفیکچرنگ، ٹریڈنگ، سروس سیکٹر اور زراعت سے متعلق آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئی) کی طرف سے مائیکرو/ چھوٹی کاروباری اکائیوں کو 10 لاکھ روپے تک کے ضمانت کے بغیر ادارہ جاتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان ایم ایل آئی میں شیڈولڈ کمرشل بینک (ایس سی بی)، علاقائی دیہی بینک (آر آر بی)، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سی) اور مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز (ایم ایف آئی) شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت نے ملک بھر میں پی ایم ایم وائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں پرنٹ میڈیا، ٹی وی، ریڈیو جِنگلز، ہورڈنگ، ٹاؤن ہال میٹنگ، مالیاتی خواندگی اور آگاہی کیمپ، مالی شمولیت کے لیے خصوصی مہمات وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بینک اپنی شاخوں اور بینکنگ سروس کرسپانڈنٹ (BCs) کے ذریعے بھی بیداری کو فروغ دیتے ہیں۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2291



(Release ID: 1985685) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Marathi , Hindi