وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے لکھنؤ میں 436 بھارتی ٹینٹ کچھوے کے بچوں کو بچایا

Posted On: 12 DEC 2023 8:20PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی طرف سے تیار کردہ مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، زونل یونٹ، لکھنؤ نے ایک شخص سے 436 ہندوستانی ٹینٹ کچھوؤں کو ضبط کیا جو انہیں غیر قانونی طور سے بین ریاستی طور پر لے جا رہے تھے۔

اس شخص نے کانپور میں گنگا کے کچھوؤں کی کھیپ حاصل کی تھی اور انہیں گرے مارکیٹ میں مزید سپلائی کے لیے ایک بس میں سڑک کے ذریعے وارانسی سے مغربی بنگال لے جایا جا رہا تھا۔ وارانسی کے ڈی آر آئی افسران نے مذکورہ بس کو روک کر تلاشی لی اور کل علی الصبح ایک شخص کو 436 کچھوؤں کے ساتھ گرفتار کیا اور 436 بھارتی ٹینٹ کچھوؤں کو بچایا۔

جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے تحت ابتدائی قبضے کے بعد، معاملے کو مزید تفتیش کے لیے محکمہ جنگلات، وارانسی، یوپی کے حوالے کر دیا گیا۔ ہندوستانی ٹینٹ کچھوے جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے شیڈول 1 کے تحت محفوظ انواع ہیں۔

ماحولیات کو بچانے کی اپنی کوششوں میں، اس مالی سال میں اب تک، ڈی آر آئی، لکھنؤ نے 5 الگ الگ کیسوں میں گنگا کے کچھوؤں کے 1721 بچوں کو بچایا ہے۔

غیر قانونی تجارت اور رہائش گاہ کا انحطاط ان انواع کے لیے بڑے خطرات ہیں۔

**************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2295



(Release ID: 1985679) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi