وزارت خزانہ
اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے اندراج کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے
Posted On:
12 DEC 2023 8:19PM by PIB Delhi
اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت کل اندراج 6 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے، موجودہ مالی سال میں 79 لاکھ سے زیادہ اندراج کے ساتھ۔ معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں کو پنشن کے دائرے میں لانے کا یہ کارنامہ تمام بینکوں کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔
اے پی وائی ، جو حکومت ہند کی ایک فلیگ شپ سوشل سیکورٹی اسکیم ہے ، 9 مئی 2015 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کو بڑھاپے میں آمدنی کی حفاظت فراہم کرانے ، خصوصاً غریبوں، پسماندہ اور مزدوروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے غیر منظم شعبے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے ماضی قریب میں اس اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں ہندی، انگریزی اور 21 علاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ اے پی وائی فلائر/ہینڈ آؤٹ جاری کرنا شامل ہے۔
اے پی وائی کے تحت، سبسکرائبر تین گنا فوائد حاصل کرنے کا اہل ہے، جیسا کہ حکومت ہند کی جانب سے ضمانت دی گئی ہے، یعنی 60 سال کی عمر سے 1,000 روپے سے 5,000 روپے تک کی تاحیات ماہانہ پنشن، ان کے تعان کے لحاظ سے ، جو خود ان کے اے پی وائی میں شامل ہونے کی عمر کی بنیاد مختلف ہوں گی۔ سبسکرائبر کی رحلت کے بعد سبسکرائبر کی شریک حیات کو وہی پنشن ادا کی جائے گی اور سبسکرائبر اور شریک حیات دونوں کے انتقال پر، سبسکرائبر کی 60 سال کی عمر تک جمع ہونے والی پنشن کی دولت نامزد کو واپس کر دی جائے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2293
(Release ID: 1985664)
Visitor Counter : 108