جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ملک میں 72 گیگاواٹ سے زیادہ شمسی توانائی کے پاور پروجیکٹ لگائے گئے ہیں: بجلی اور نئی و قابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر

Posted On: 12 DEC 2023 7:07PM by PIB Delhi

نئی اور قابل احیاء توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ ملک میں اب تک کل 72.02 گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کے منصوبے لگائے گئے ہیں۔ 2019-20 سے اب تک شمسی توانائی کی تنصیب کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے، تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ -1

* جموں و کشمیر میں شامل ہے۔

 (31.10.2023 تک 72.02 گیگاواٹ میں گراؤنڈ ماؤنٹڈ سے 55.71 گیگاواٹ، چھت سے 11.08 گیگاواٹ، ہائبرڈ پروجیکٹس کے سولر اجزاء سے 2.55 گیگا واٹ اور آف گرڈ سولر سے 2.68 گیگا واٹ شامل ہیں)

شمسی توانائی کے منصوبے زیادہ تر نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے لگائے گئے ہیں۔ نجی ڈویلپرز کا انتخاب ٹیرف کی بنیاد پر شفاف مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے اور وہ ملک میں کہیں بھی پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ اب تک 72.02 گیگا واٹ کے سولر پاور پروجیکٹس لگائے گئے ہیں۔

شمال مشرقی ریاستوں کو روف ٹاپ سولر اور پی ایم – کسم اسکیموں کے تحت شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے اعلیٰ مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

بجٹ ریاست کے لحاظ سے مختص نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، مالی سال 2023-24 کے لیے شمسی توانائی کے لیے مختص کردہ کل بجٹ 5,917.25 کروڑ روپے ہے۔

حکومت سولر پارکس اور الٹرا میگا سولر پاور پروجیکٹس کی ترقی کے لیے ایک اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے، جس میں 40,000 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ کم از کم 50 سولر پارکس کا ہدف ہے۔

31-10-2023 تک، ملک کی 12 ریاستوں میں 37,490 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 50 سولر پارکس کو منظوری دی گئی ہے۔ اب تک 18 سولر پارکس میں 10,237 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹس کی مجموعی صلاحیت شروع کی گئی ہے۔ ریاست کے حساب سے تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

منظور شدہ سولر پارکس اور ریاست کے لحاظ سے شروع کیے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات

 (31 اکتوبر 2023)

ضمیمہ - 2

یہ اطلاع نئی و قابل احیاء توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کے ذریعہ آج یعنی 12 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں تین علیحدہ علیحدہ سوالوں کے تحریری جواب میں  دی گئی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2284



(Release ID: 1985655) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi