شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹر آپریٹروں کی ایڈوائزری گروپ میٹنگ کی صدارت کی


ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے کے خصوصی سیل کا تصور پیش کیا

Posted On: 12 DEC 2023 7:11PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے چھوٹے طیاروں کے آپریٹروں اور ہیلی کاپٹر خدمات  کے آپریٹروں کو اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پوری مدد کا یقین دلایا۔ آج ایک ایڈوائزری گروپ  میٹنگ میں وزیر  موصوف  نے ہر آپریٹر کی روزمرہ کی دشواریوں کے بارے میں ذاتی طور پر سنا اور متعلقہ صلاح و مشوروں پر کام کر کے یہ مسئلے حل کرنے کا یقین دلایا۔

اڑان اسکیم کے تحت دوسرے اور تیسرے درجے کے  شہروں کو جوڑنے میں ان کے اہم رول کو سراہتے ہوئے انہوں نے شرکاء آپریٹروں کے لئے منظوری بڑھانے کا وعدہ کیا۔ آخر میں ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیاروں کے لئے ایک خصوصی سیل کے قیام کی بات ہوئی، بشرطیکہ ڈی جی سی اے افرادی گنجائش کے اعتبار سے اس کے لئے تیار ہو۔

میٹنگ کے اختتام پر آپریٹروں نے جناب سندھیا کے لئے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے بروقت  کوشش کر کے ان کی ضروریات کا ازالہ کرنے کی جانب  توجہ دلائی۔

انہوں نے شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے اڑان اسکیم کی کامیابی کے ساتھ عمل آوری پر وزارت کی تعریف کی، جس کے سبب ان لوگوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

میٹنگ میں  الائنس ایئر، انڈیا وَن ایئر، ہیریٹیج ایوی ایشن، بی اے او اے، ایئر ٹیکسی  اور پی ایچ ایل نے شرکت کی۔

میٹنگ میں جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، شہری ہوابازی کے وزیر مملکت، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری اور ڈی جی سی اے، اے اے آئی، بی سی اے ایس اور ایم او سی اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1985647) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi