صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹروں اور نرسوں کی بیرون ملک مانگ سے متعلق اپ ڈیٹ


این ایم سی نے اگلے 10 سالوں کے لیے ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) کی منظوری حاصل کی

Posted On: 12 DEC 2023 4:16PM by PIB Delhi

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کو ستمبر 2023 میں اگلے 10 سالوں کے لیے ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) کی منظوری حاصل ہوئی ہے، جس نے ہندوستانی میڈیکل ڈگریوں کے حامل طلباء کے لیے امریکہ جیسے ممالک کے میڈیکل لائسنسنگ امتحانات (یو ایس ایم ایل ای) وغیرہ میں شرکت کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

انڈین نرسنگ کونسل (آئی این سی) کے مطابق، نرسنگ عملہ کے سلسلے میں درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

آئی این سی نے نرسنگ کے اسٹوڈنٹس کو بیرون ملک کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی خاطر نرسنگ کی تعلیم میں بیرونی ممالک کے مطابق ماڈل تیار کرنے کو منظوری دی ہے۔ کینیڈا میں کام کرنے کی خواہشمند نرسوں کے لیے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی اور ایک ہندوستانی نرسنگ انسٹی ٹیوشن کے درمیان 2022 میں ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ،جن میں کینیڈا کے کورس میں ملک، ہسپتال، پیشہ ورانہ اور اخلاقیات کا ضابطہ شامل ہے۔

آئی این سی نے برج ٹریننگ پروگرام تیار کیا ہے جس کا مقصد ملک کی تصریحات کی ضرورت پر مبنی معلومات فراہم کرنا ہے جو بیرون ملک منتقل ہونے والی نرسوں کے لیے مریض کی دیکھ بھال سے متعلق ہے اور ملک کے مخصوص صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام میں موافقت کے لیے کلیدی شعبوں میں قابلیت کو بڑھانا ہے۔

بیرون ملک کام کرنے میں دلچسپی رکھنے والی ہندوستانی نرسوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جمہوریہ سنگاپور کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تمام شمال مشرقی ریاستوں میں جاپانی زبان سکھانے کی ضرورت تھی اور آئی این سی نے شمال مشرقی ریاستوں میں جاپانی اساتذہ کو رکھنے کے لیے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں کے طلباء کے لیے جاپانی زبان کا آغاز ریجنل کالج آف نرسنگ، گوہاٹی، آسام  میں جون 2023 سے کیا گیا ہے اور یہ کورس نرسنگ کے طالب علموں کو مفت پیش کیا جاتا ہے۔

آئی این سی نے نرسنگ کے طلباء کو بی ایس سی (نرسنگ) اور جی این ایم  پروگرام میں اختیاری مضمون/کورس کے طور پر غیر ملکی زبان لینے کی اجازت دی ہے۔

آئی این سی نے غیر ملکی امیدواروں کو ہندوستان میں نرسنگ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پروموٹ کرنے کی خاطر ایک قرارداد منظور کی ہے۔ 300 بستروں سے زیادہ یا اس کے مساوی پیرنٹ ہسپتال والے اداروں کے لیے 25 فیصد ریزرویشن پر غور کیا گیا ہے۔ 300 بستروں سے کم پیرنٹ ہسپتال والے اداروں کے لیے سپر نیومریری کے تحت 10فیصد ریزرویشن پر غور کیا گیا ہے۔

این ایم سی اور آئی این سی کے مطابق، بیرونی ممالک میں ہندوستانی ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کی خاطر مانگ سے متعلق کوئی خاص ڈیٹا برقرار نہیں رکھا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2275

 



(Release ID: 1985641) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil