بھاری صنعتوں کی وزارت

ایڈوانسڈ الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کی تیاری

Posted On: 12 DEC 2023 4:00PM by PIB Delhi

ایڈوانسڈ الٹرا سپر کریٹیکل آر اینڈ ڈی پروجیکٹ کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے 27 جولائی 2016 کو دی تھی۔ ایڈوانسڈ الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی برائے تھرمل پاور پلانٹس کی ترقی کے لیے بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ،  اندرا گاندھی سینٹر فار اٹامک ریسرچ اور نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے درمیان ایک کنسورشیم تشکیل دیا گیا تھا۔

ایڈوانسڈ الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کی ترقی کی خاطر مالی سرمایہ کاری کے لیے ابتدائی مختصات کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے:

 

ابتدائی فنڈنگ پیٹرن

رقم کروڑ روپے میں

الف

مرکزی حکومت کے محکمے/ایجنسیاں

 
 

* بھاری صنعتوں کی وزارت  ................ 900

900

 

*شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی ........ 100

100

ب

کنسورشیم پارٹنرز

 
 

بھیل 270

270

 

* این ٹی پی سی لمیٹڈ 50

50

 

اندرا گاندھی سینٹر فار اٹامک ریسرچ .... 234

234

 

کل

1,554

 

اس ٹیکنالوجی کی تیاری (آر اینڈ ڈی فیز) مارچ 2021 میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے۔ توانائی کی مستقبل کی طلب، تھرمل پاور پلانٹس کی ضرورت، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) اور وزارت بجلی (ایم او پی) کی طرف سے موجودہ پرانے پلانٹس کو تبدیل کرنے کی پالیسی اے یو ایس سی ٹیکنالوجی کو اپنانے پر مجبور کرے گی۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔؎

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1985638) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi