بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت كی جانب سے عالمی اصل آلات سازوں کی خاطر ملک کو عالمی سپلائر بیس میں منتقل کرنے کے اقدامات

Posted On: 12 DEC 2023 4:02PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے ملک کو عالمی اصل آلات سازوں (او ای ایمز) کے لیے عالمی سپلائر بیس میں منتقل کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

1۔ حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم، 'نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج' کو منظوری دی۔ اس اسکیم کے بجٹ کا تخمینہ 18,100 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم میں 50 گیگا واٹ آورس کی مجموعی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ کی صلاحیت قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ اسکیم کی تفصیلات

https://heavyindustries.gov.in/pli-scheme-for-national-programme-on-advanced-chemistry-cell-acc-battery-storage

پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

2۔ آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایڈوانس آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز (اے اے ٹی) مصنوعات (بشمول الیکٹرک گاڑیاں اور ان کے اجزاء) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مالی مراعات فراہم کرتی ہے۔

اسکیم کی تفصیلات

https://heavyindustries.gov.in/pli-scheme-automobile-and-auto-component-industry

 پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے یكم اپریل 2019 سے شروع ہونے والی پانچ سال کی مدت کے لیے انڈیا فیز ٹو (فیم اندیا فیز دوئم) اسکیم كے تحت الیکٹرک وہیکلز کو تیز رفتار سے اپنانے اور ان كیمینوفیکچرنگ کو نوٹیفائی کیا۔ یہ قدم  10,000 کروڑ روپے كے بجٹ تعاون سے كیا گیا۔ اس مرحلے میں بنیادی طور پر عوامی اور مشترکہ نقل و حمل کی بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس کا مقصد 7090 ای-بسوں، 5 لاکھ ای-3 وہیلروں، 55000 ای-4 وہیلر مسافر کاروں اور 10 لاکھ ای-2 وہیلروں کی مانگ کی ترغیب کے ذریعے مدد کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اسکیم کے تحت چارجنگ انفراسٹرکچر کی تخلیق میں بھی مدد کی جاتی ہے۔

فیم انڈیا اسکیم کے فیز دوءم کے تحت 5283 کروڑ روپے کی سبسڈی  08.12.2023 تک الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچررز کو 11,75,888 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پر  دی گئی ہے۔  زمرہ وار ترغیب یافتہ الیکٹرک گاڑیوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

گاڑی کی قسم

گاڑیوں کی کُل تعداد

1.

2وہیلر

10,38,724

2.

3وہیلر

1,22,345

3.

4وہیلر

14,819

کل

11,75,888

 

بھاری صنعتوں کی وزارت نے مختلف شہروں/ایس ٹی یو/ریاستی حکومت کو 6862 الیکٹرک بسوں کی منظوری دی۔ 29 نومبر 2023 کو 1248 کروڑ روپے کی گرانٹ کے ساتھ انٹرا سٹی آپریشنز کے لیے  6862 ای بسوں میں سے 3487 ای بسیں ایس ٹی یوز کو فراہم کی گئیں۔ 

بھاری صنعتوں کی وزارت نے وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کیپیٹل سبسڈی کے طور پر 7,432 برقی گاڑیوں کے پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے بھی 800 كروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1985613)
Read this release in: English , Hindi